کامیابی کا کوئی حقیقی راز نہیں تاہم ، کچھ ایسی چیزیں ہیں جو کالج کے کامیاب طلبا ضرور کرتے ہیں

کالج کے کامیاب طلبا آپ کو پہلامشورہ یہیں دیں گے کہ علی الصبح جاگیں۔ صبح سویرے جلدی اٹھنا کسی کو بھی پسند نہیں آتا، تا وقتیکہ آپ کو اس کی عادت نہ ہوجائے۔ دن کا ابتدائی وقت ہمیشہ سب سے زیادہ نتیجہ خیز ہوتاہے اور اگر آپ کالج میں کچھ نمایاں کرنا چاہتے ہیں تو ٹائم مینجمنٹ میں صبح جلد اٹھنے کی عادت ڈالنی ہوگی یا کسی نہ کسی طرح اس کا انتظام کرنا ہوگا۔

کامیابی کا کوئی حقیقی راز نہیں تاہم ، کچھ ایسی چیزیں ہیں جو کالج کے کامیاب طلبا ضرور کرتے ہیں

کامیابی کا کوئی حقیقی راز نہیں ہے۔ تاہم ، کچھ ایسی چیزیں ہیں جو کالج کے کامیاب طلبا ضرور کرتے ہیں۔ مثال کے طور پر ، ان کا صبح کا معمول دیگر لوگوںسے مختلف ہوتا ہے۔ اگر آپ ابھی بھی صبح کی سرگرمیوں کے حوالے سے جدو جہد کر رہے ہیں تو آپ کوکچھ عادات ضرور اپنانی چاہیں ، یقین جانیے یہ عادات کچھ خاص مشکل بھی نہیں ہیں۔

دن کا آغاز جلد کریں

کالج کے کامیاب طلبا آپ کو پہلامشورہ یہیں دیں گے کہ علی الصبح جاگیں۔ صبح سویرے جلدی اٹھنا کسی کو بھی پسند نہیں آتا، تا وقتیکہ آپ کو اس کی عادت نہ ہوجائے۔ دن کا ابتدائی وقت ہمیشہ سب سے زیادہ نتیجہ خیز ہوتاہے اور اگر آپ کالج میں کچھ نمایاں کرنا چاہتے ہیں تو ٹائم مینجمنٹ میں صبح جلد اٹھنے کی عادت ڈالنی ہوگی یا کسی نہ کسی طرح اس کا انتظام کرنا ہوگا۔ زیادہ تر طلبا دوپہر تک بستر پر ہی پڑے رہتے ہیں اور اپنا دن ادھر ادھر گزاکر ضائع کردیتے ہیں۔ لازمی امر ہے کہ اگر آپ زیادہ سوتے ہیں تو صبح آپ کہیں بھی جائیں گے تو ہمیشہ دیر ہی سے پہنچیں گے۔ 

پانی کی کمی پوری کرنا

صبح سویرے جب آپ بیدار ہوں تو سب سے پہلے آپ کوپانی پیناچاہئے۔ اگر آپ ہائیڈریٹ ہیں تو دن بھر آسانی سے گزارنے کے قابل ہوسکتے ہیں۔ دن کی شروعات کرنے کا بہترین طریقہ یہ ہے کہ یا تو دو گلاس پانی پئیں یا ایک گلاس گرم پانی میں لیموںملا کر نوش فرمالیں ۔ صبح پانی پینے کا مطلب یہ نہیں کہ باقی دن نہیں پینا۔

بستر ٹھیک کرنا

یہ ایک ایسی چیزہے جو شاید آپ کو زائد لگے لیکن یہ آپ کے صبح کے معمول کا ایک اہم حصہ بن سکتا ہے۔ بستر ٹھیک کرنے کا دھیان آپ کو جلدی سے اٹھنے میں مدد دے گا۔ دوسری بات یہ کہ اس سے آپ کا کمرہ زیادہ عمدہ اور صاف ستھرا نظر آئے گا۔ کوئی بھی بےترتیب جگہ میں رہنا پسند نہیں کرتا اور اس کا اثر آپ کی صلاحیتوں میں اضافے کی صورت میں بھی سامنے آتا ہے۔ 

دن بھر کی منصوبہ بندی

آپ یہ عمل رات سونے سے پہلے یا صبح اٹھنے کے بعد کر سکتے ہیں۔ دن بھر کی مصرفیات ایک کاغذ یا اپنے فون میں لکھ لیں۔ اس سے آپ کو ہر چیز یاد رکھنے میں مدد ملے گی اور اس پر عمل کرنے کا شیڈول آپ کے ہاتھ میں ہوگا۔ کالج کے طلبا اکثر اس قدر مصروف رہتے ہیں کہ وہ اپنے کاموں کو بھول جاتے ہیں۔ 

بھرپور اور معیاری ناشتہ

ایک اچھا ذہن ایک تندرست جسم میں ہوتاہے اور جسم کو تندرستی صبح کے بھرپور اورمعیاری ناشتے سے ملتی ہے۔ لہٰذا اگر آپ دن بھر ایک اچھا معمول چاہتے ہیں تو اس بات کو یقینی بنائیں کہ آپ کا ناشتہ معیار ی ہو۔ یہ دن کا سب سے اہم کھانا بھی ہے، اس لیے آپ کو اس سے محروم نہیں ہونا چاہئے۔ ناشتہ نہ کرنا آپ کو وزن کم کرنے میں مدد نہیں دے گا۔