محکمہ خوراک پنجاب کا فلور ملز کو گندم ریلیز کرنے کا نوٹیفیکیشن جاری

تمام اضلاع میں آبادی کی بنیاد پر گندم کوٹے کا اجراء کیا جائے گا: ترجمان محکمہ خوراک

محکمہ خوراک پنجاب کا فلور ملز کو گندم ریلیز کرنے کا نوٹیفیکیشن جاری

لاہور: محکمہ خوراک پنجاب نے فلور ملز کو گندم ریلیز کرنے کا نوٹیفیکیشن جاری کر دیاہے۔ترجمان محکمہ خوراک کے مطابق تمام اضلاع میں آبادی کی بنیاد پر گندم کوٹے کا اجراء کیا جائے گا۔ترجمان نے کہا کہ صوبے بھر میں فنکشنل فلور ملز کو گندم کی ریلیز شروع کر دی گئی ہے۔ فلور ملز کو سستی سرکاری گندم کے اجراء سے آٹے کی قیمتوں میں استحکام آئے گا۔ترجمان محکمہ خوراک نے کہا کہ فلور ملز کو سرکاری گندم 1475روپے فی من کے حساب سے فراہم کی جائے گی۔جس کے مطابق20کلو کے تھیلے کی ایکس مل قیمت 837جبکہ رٹیل قیمت 860روپے بنتی ہے۔ترجمان محکمہ خوراک نے مزید بتایا کہ10کلو کے تھیلے کی ایکس مل قیمت419اور رٹیل قیمت430روپے ہو گی۔