بھارت کے غیر قانونی زیرتسلط جموں وکشمیر،برہان وانی کی شہادت کی برسی پرہڑتال،سرینگر میں آزادی کے حق میں مظاہرہ

بھارت کے غیر قانونی زیرتسلط جموں وکشمیر،برہان وانی کی شہادت کی برسی پرہڑتال،سرینگر میں آزادی کے حق میں مظاہرہ

سرینگر :بھارت کے غیر قانونی زیرتسلط جموں وکشمیرمیں معروف نوجوان رہنما برہان مظفر وانی کی شہادت کی پانچویں برسی پر آج مکمل ہڑتال ہے۔

کشمیر میڈیاسروس کے مطابق ہڑتال کی کال کل جماعتی حریت کانفرنس نے دی ہے جبکہ دیگر حریت تنظیموں نے اس کی حمایت کی ہے۔ دکانیں اور کاروباری ادارے بند جبکہ سڑکوں پر ٹریفک کی آمد ورفت محدود ہے ۔

بھارتی فوجیوں نے برہان وانی کو 2016میں آج کے روز ضلع اسلام آباد کے علاقے ککر ناگ میں ایک جعلی مقابلے میں شہید کر دیا تھا۔ ان کے ماورائے عدالت قتل پر علاقے میں کئی ماہ تک ایک زبردست انتفادہ چلا تھا جس دوران بھارتی فوجیوں اور پولیس اہلکاروں کیطر ف بھارت مخالف مظاہرین پر طاقت کے وحشیانہ استعمال کے نتیجے میں 120سے زائد کشمیری نوجوان شہید ہو گئے تھے۔

دریں اثنا شہید رہنما کی برسی پر آج سرینگر میں بھارت کے خلاف اور آزادی کے حق میں مظاہرہ کیا گیا۔ ” جموںوکشمیر صدائے مظلوم“ کے کارکنو ں اور بچوں سمیت مظاہرے میں بڑی تعداد میں لوگ شریک تھے۔ مظاہرین نے برہان وانی کی تصاویر والے بینر اٹھا رکھے تھے ۔ انہوںنے برہان وانی اور آزادی کے حق میں نعرے لگائے.