امسال خطبہ حج کا ترجمہ اردو سمیت 10 زبانوں میں نشر ہو گا

امسال خطبہ حج کا ترجمہ اردو سمیت 10 زبانوں میں نشر ہو گا

حرمین الشریفین انتظامیہ کے مطا بق اس سال حج پر طواف کے لیے 25 ٹریک تیار کر لیےگئے ہیں۔مسجد الحرام کے صحنوں کی سینیٹائزنگ کے لیے 5000 کارکنان کی خدمات حاصل کرلی گئی ہیں۔دوسری جانب حج کی تیاریوں کے لیے مطاف میں داخلہ عارضی طور پر معطل کر دیا گیا ہے۔

مطاف میں حرم انتظامیہ کے کارکنان، صفائی اور سینیٹائزنگ کا عملہ اپنے فرائض انجام دے گا تاہم حرم شریف میں پانچوں وقت کی اذانیں و نمازیں معمول کے مطابق جاری رہیں گی۔

خیال رہے کہ عالمی وبا کورونا کے باعث اس سال بھی صرف 60 ہزار مقامی اور مقیم غیر ملکیوں کو حج کی اجازت دی گئی ہے، عازمین میں 150 ممالک کے اقامہ ہولڈرز مقیمین اور دیگر سعودی شہری شامل ہیں۔

سعودی حج منتظمین کا کہنا ہے کہ دوران حج ویکسی نیشن اور سماجی فاصلے کی خاص طور پہ مانیٹرنگ کا انتظام کیا گیا ہے۔