کورونا وائرس خدشات: ضلعی انتظامیہ لاہور انسدادِ تجاوزات کے خلاف آپریشن جاری

کورونا وائرس خدشات: ضلعی انتظامیہ لاہور انسدادِ تجاوزات کے خلاف آپریشن جاری

لاہور (دانش خان ) کورونا وائرس خدشات کے پیش نظر ضلعی انتظامیہ لاہور انسدادِ تجاوزات کے خلاف آپریشن جاری رکھے ہوئے ہے.تجاوزات کے خلاف آپریشن کورونا وائرس کے حوالے سے ایس اوپیز پر عملدرآمد کروانے کے لئے کیا جا رہا ہے.

اسسٹنٹ کمشنر شالیمار مہدی مالوف فیلڈ میں ان ایکشن.تحصیل شالیمار میں تجاوزات کے خلاف فالو اپ آپریشن جاری. آپریشن حق نواز روڈ اور ہراں والا بازار باغبانپورہ میں کیا گیا.02 ٹرک سامان ضبط کر لیا گیا.02 دکانوں کو سیل کر دیا گیا.

مارکیٹس اور بازاروں میں کورونا وائرس کے حوالے سے بینرز بھی لگا دئیے گئے ہیں. (اے سی شالیمار) ۔ڈپٹی کمشنر لاہور دانش افضال کی ہدایت پر آپریشن کیا گیا ہے.