اپوزیشن کا گٹھ جوڑ عوام کو گمراہ کرنے اور اپنی کرپشن چھپانے کے علاوہ اور کچھ نہیں۔انصرمجیدخان

نجی شعبے کیلئے آسانیاں، صحت، صنعت اور زراعت پر خصوصی توجہ حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔وزیرلیبرپنجاب

اپوزیشن کا گٹھ جوڑ عوام کو گمراہ کرنے اور اپنی کرپشن چھپانے کے علاوہ اور کچھ نہیں۔انصرمجیدخان

لاہور:  وزیر لیبرپنجاب انصرمجید خان نے کہاکہ اپوزیشن کا گٹھ جوڑ عوام کو گمراہ کرنے اور اپنی کرپشن چھپانے کے علاوہ اور کچھ نہیں ہے۔کرپٹ عناصر کے گرد گھیرا تنگ ہوتے ہی بلاول بھٹو اے پی سی کا ڈرامہ کرنے کو تیار ہوجاتے ہیں۔

    آج اپنے ایک بیان میں صوبائی وزیرلیبرانصرمجید خان نے مزیدکہاکہنئے پاکستان میں عوام کا پیسہ بے دردی سے لوٹنے والوں کا کڑا احتساب کیاجائے گا۔ کرپشن کے پجاری حکومت پر کیچڑ اچھال کر عوام کی عدالت سے بچ نہیں سکتے۔ عوام نے عام انتخابات میں کرپشن کے مال سے اپنے محل بنانے والوں کو ہمیشہ کیلئے مسترد کر دیا تھا۔ انصرمجیدخان نے کہاکہ اب کوئی جھوٹا سیاستدان عوام کو گمراہ نہیں کر پائے گا۔ جمہوریت کے دعویداروں نے ماضی میں کرپشن کے ریکارڈ توڑے۔ انہوں نے کہاکہ بجٹ میں عام آدمی کیلئے جامع پالیسی بنائی جا رہی ہے۔وزیراعظم کی جانب سے بجٹ میں غیرترقیاتی اخراجات کم کرکے ترقیاتی اخراجات بڑھانے کا فیصلہ انتہائی خوش آئند ہے۔نجی شعبے کیلئے آسانیاں، صحت، صنعت اور زراعت پر خصوصی توجہ حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔