شاہد خاقان عباسی بھی کورونا میں مبتلا،خاندانی ذرائع کی تصدیق

شاہد خاقان عباسی گھر سے ہی سیاسی سرگرمیاں جاری رکھیں گے، مریم اورانگزیب

شاہد خاقان عباسی بھی کورونا میں مبتلا،خاندانی ذرائع کی تصدیق

اسلام آباد(عالمین)مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما و سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کورونا وائرس میں مبتلا ہوگئے۔ شاہد خان عباسی کے اہلخانہ نے ان کے کورونا وائرس میں مبتلا ہونے کی تصدیق کی ہے۔ خاندانی ذرائع کا کہنا ہے کہ شاہد خاقان نے طبیعت ناسازی پر گزشتہ روز کورونا کا ٹیسٹ کرایا تھا جس کی رپورٹ مثبت آئی ہے اور اس کے بعد انہوں نے خود کو اپنی رہائش گاہ پر قرنطینہ کرلیا ہے۔بعدازاں مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورانگزیب نے بھی شاہد خاقان عباسی ک کورونا ٹیسٹ رپورٹ مثبت آنے کی تصدیق کی ہے اور کہا ہے کہ لیگی رہنما نے کورونا رپورٹ مثبت آنے پر خود کو گھر میں ہی قرنطینہ منتقل کر یا ہے، ان کا کہنا تھا کہ شاہد خاقان عباسی نے سیاسی سرگرمیاں معطل نہیں کیں بلکہ گھر میں ہی بیٹھ کر ملکی سیاست میں اپنا کردار ادا کرتے رہیں گے۔