عاطف اسلم نے صباء قمر کو بہترین اداکارہ قرار دے دیا

عاطف اسلم نے صباء قمر کو بہترین اداکارہ قرار دے دیا
Atif Aslam

اسلام آباد (شوبز ڈیسک) گلوکار عاطف اسلم نے صباء قمر کو بہترین اداکارہ قرار دے دیا۔ انہوں نے شعیب ملک کے ساتھ لائیو سیشن میں پوچھے گئے سوال پر صباء قمر کو بہترین اداکارہ قرار دے ہے۔شعیب ملک نے انہیں پانچ اداکاراؤں کے نام دیئے جنہیں ان کی اداکاری کے پیش نظر 1تا 5کی ترتیب دینی تھی،جس پر انہوں نے صباء قمر کو پہلے، ماہرہ خان کو دوسرے، ہانیہ عامر کو تیسرے، عروہ حسین کو چوتھے اور مہوش حیات کو پانچواں نمبر دیا۔