کورونا کا شکار روبینہ اشرف کی صحتیابی کیلئے فنکار دعاگو

کورونا کا شکار روبینہ اشرف کی صحتیابی کیلئے فنکار دعاگو

کراچی (شوبز ڈیسک) عالمی وبا کورونا وائرس کا شکار ہونے والی پاکستان کی لیجنڈری اداکارہ روبینہ اشرف کے لیے شوبز انڈسٹری کے نامور فنکاروں کی جانب سے دعائے صحت کی جارہی ہے۔کورونا وائرس کے پیش نظر آئی سی یو میں زیرِ علاج روبینہ اشرف کی صحتیابی کے لیے دعا کرتے ہوئے منشا پاشا نے ٹوئٹر پر جاری کردہ اپنے پیغام میں کہا کہ مجھے آمید ہے کہ روبینہ اشرف جی جلد ہی صحتیاب ہوجائیں گی۔اعجاز اسلم نے ٹوئٹر پر روبینہ اشرف کی تصویر شیئر کرتے ہوئے ان کی جلد صحتیابی کے لیے دعا کی۔ماہرہ خان نے ہمایوں سعید کے ٹوئٹ کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ ’انشاء اللہ ہ روبینہ اشرف بہت جلد ٹھیک ہوجائیں گی۔