شہروز کاشف اسپورٹس بورڈ پنجاب کے یوتھ ایمبیسیڈر مقرر

شہروز کاشف اسپورٹس بورڈ پنجاب کے یوتھ ایمبیسیڈر مقرر

دنیا کی بلند ترین چوٹی سر کرنے والے کم عمر ترین پاکستانی کوہ پیما شہروز کاشف کو اسپورٹس بورڈ پنجاب نے یوتھ ایمبیسیڈر مقرر کردیا۔پاکستانی کوہ پیما شہروز کاشف کے اعزاز میں تقریب لاہور میں منعقد ہوئی۔اس تقریب میں انہیں اسپورٹس بورڈ پنجاب کا یوتھ ایمبیسڈر مقرر کرنے کا اعلان کیا گیا، ساتھ ہی ایک لاکھ روپے کیش پرائز بھی دیا گیا۔تقریب کے مہمان خصوصی وزیر کھیل رائے تیمور بھٹی نے اس موقع پر کہا کہ شہروز کاشف نے دنیا میں پاکستان کا نام روشن کیا ہے۔اس موقع پر کوہ پیما شہروز کاشف نے کہا کہ انہوں نے 11 سال کی عمر میں کوہ پیمائی شروع کی۔انھوں نے یہ بھی کہا کہ مشکلات آئیں لیکن بلند ترین چوٹی ماؤنٹ ایورسٹ کو بھی سر کیا۔کوہ پیما شہروز کاشف کا کہنا تھا کہ دو ماہ بعد وہ دنیا کی دیگر چودہ بلند چوٹیاں سر کرنے کی مہم شروع کریں گے۔