پاکستان تحریک انصاف آج اقتدار میں ہے تو ُاس کا سہرا ہمارے کارکنوں کے سر ہے: راجہ بشارت

تحریک انصاف کے راہنما اعجاز چوہدری بھی انکے ہمراہ تھے۔ راجہ بشارت نے کہا کہ یہ حقیقت تسلیم کرنا پڑے گی کہ تحریک انصاف کا کارکن تھانے کچری کی سیاست کی بجائے عمران خان کے ویژن کو آگے لے کر جانے کی بات کرتا ہے: صوبائی وزیر قانون و سوشل ویلفیئر

پاکستان تحریک انصاف آج اقتدار میں ہے تو ُاس کا سہرا ہمارے کارکنوں کے سر ہے: راجہ بشارت

لاہور : پاکستان تحریک انصاف آج اقتدار میں ہے تو ُاس کا سہرا ہمارے کارکنوں کے سر ہے. پنجاب حکومت کے دروازے ہمارے عوام اور کارکنوں کے لیے ہمیشہ کھلے رہیں گے۔ان خیالات کا اظہار صوبائی وزیر قانون و سوشل ویلفیئر راجہ بشارت نے آج یہاں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ تحریک انصاف کے راہنما اعجاز چوہدری بھی انکے ہمراہ تھے۔ راجہ بشارت نے کہا کہ یہ حقیقت تسلیم کرنا پڑے گی کہ تحریک انصاف کا کارکن تھانے کچری کی سیاست کی بجائے عمران خان کے ویژن کو آگے لے کر جانے کی بات کرتا ہے.

انہوں نے اپوزیشن کے رویے پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ہماری اپوزیشن نے جو جارحانہ روایہ رکھا ہوا ہے ُاس کی وجہ کیا ہے؟اپوزیشن کا احتجاج کس کے خلاف ہے؟ سمجھ سے بالاتر ہے. وزیر قانون پنجاب کا مزید کہنا تھا کہ اپوزیشن کی ریکوزیشن پر پنجاب اسمبلی کا اجلاس ہونے جارہا ہے جو شہباز شریف کی گرفتاری کے خلاف بلایا گیا ہے جبکہ شہباز شریف نے اپنی عبوری ضمانت خود واپس لی ہے۔انہوں نے میاں نواز شریف پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ایک اشتہاری شخص باہر بیٹھ کر پاکستان کی حکمرانی کرنے کا سوچے یہ ممکن نہیں۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کے عوام میں اتنا شعور موجود ہے کہ وہ مجرموں اور اشتہایوں کے لیے باہر نہیں نکلیں گے۔ راجہ بشارت نے نواز شریف سمیت دیگر لیگی راہنماؤں کے خلاف درج ہونے والے پرچے کے حوالے سے کہا کہ واضح طور پر کہنا چاہتا ہوں کے بغاوت یا غداری کا یہ مقدمہ درج کروانے میں حکومت کا کوئی ہاتھ نہیں۔انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت ایک سیاسی جماعت کی حکومت ہے جسے عوام نے منتخب کر کے پانچ سال حکومت کرنے کا مینڈیٹ دیا ہے اس لیے حکومت گرانے کے خواب دیکھنے والے ابھی انتظار فرمائیں.انہوں نے احتجاج کرنے والوں کو تنبیہ کی کہ اگر قانون توڑا گیا تو قانون لازماً حرکت میں آئے گا۔