صوبائی وزیر اعجاز عالم آگسٹین کی انصاف مینارٹی ونگ سینٹرل پنجا ب کمیٹی کے نو منتخب عہدیدران سے ملاقات

 تحریک انصاف کی حکومت مذہبی اقلیتوں کے حقوق کی حفاظت یقینی بنا رہی ہےبھر میں کیے جانیوالے اقدامات کی تعریف یورپی یونین والے بھی کر رہے ہیں۔صوبائی وزیر انسانی حقوق پنجاب 

صوبائی وزیر اعجاز عالم آگسٹین کی انصاف مینارٹی ونگ سینٹرل پنجا ب کمیٹی کے نو منتخب عہدیدران سے ملاقات

لاہور: صوبائی وزیرانسانی حقوق و اقلیتی امور اعجاز عالم آگسٹین نے کہاکہ تحریک انصاف کے دور حکومت میں مذہبی اقلیتوں کے حقوق کی حفاظت یقینی بنا رہے ہیں جبکہ تحریک انصاف کے دور حکومت بالخصوص پنجاب بھر میں کیے جانیوالے اقدامات کی تعریف یورپی یونین والے بھی کر رہے ہیں۔انہوں نے کہاکہ تحریک انصاف کی حکومت عام لوگوں کا معیار زندگی بہتر بنانے کے لئے عملی اقدامات اٹھا رہی ہے جبکہ حکومت پنجاب 2020 میں ایک نئے عوامی جذبے کے تحت آگے بڑھتے ہوئے عام آدمی کی دہلیز تک وسائل کی فراہمی یقینی بنانے کیلئے کوشاں ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہم سب نے ملکر وزیراعظم عمران خان کے وژن کو آگے بڑھانا ہے جبکہ پاکستان کی خوشحالی کے لئے مزید کاوشیں کرنا ہوں گی۔ان خیالات کا اظہار صوبائی وزیر نے انسانی حقو ق کے کیمپ آفس میں انصاف مینارٹی ونگ سینٹرل پنجاب کمیٹی کے نو منتخب عہدیدران سے ایک ملاقات کے دوران کیا جبکہ اس موقع پر ایم پی اے عمران گل،انصاف مینارٹی ونگ سینٹرل پنجاب کمیٹی کے صدر جان محبوب،نائب صدر آصف کھوکھر،جنرل سیکرٹری اظہار دل اور دیگر متعلقہ افراد موجود تھے۔ملاقات میں ملکی سیاسی صورتحال اور تنظیم سازی پر تبادلہ خیال کیا گیا جبکہ وفد نے صوبائی وزیر اعجاز عالم آگسٹین کی قیادت پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا اور مستقبل میں ملکر ساتھ چلنے کا عزم کیا۔

صوبائی وزیر نے نومنتخب صدر اور نو منتخب ٹیم کو مبارکباد دی اور مستقبل کے لیئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ صوبائی وزیر نے وفد سے بات چیت کے دوران کہاکہ حکومت پنجاب کی اولین ترجیحات میں عام آدمی کے مسائل کا حل نکالنا شامل ہے کیونکہ بد قسمتی سے ماضی کی حکومتوں نے محض اشرافیہ کو نوازنے کے ساتھ کرپشن کے پہاڑ بنانے کے سوا کچھ نہیں کیا تاہم تحریک انصاف کی حکومت پاکستان کی ترقی و خوشحالی کے لئے پرعزم ہے اور پاکستان میں بسنے والا عام آدمی بھی ان تمام بنیادی سہولتوں سے سے فیض یاب ہوگا جو کہ ماضی میں صرف اشرافیہ کے کوٹے میں ہی شامل تھیں۔