کرائے کے مکان میں رہنے والی ’نیہا ککڑ ‘بنگلے کی مالکن بن گئیں

 نیہا ککڑ نے یہ تصاویر انسٹاگرام پر شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا کہ ’اِن تصاویر میں نظر آنے والے اِس بنگلے کی مالکن میں ہو اور تصویر میں  نظر آنے والا دوسرا گھر بھی میرا ہے جہاں میں پیدا ہوئی

کرائے کے مکان میں رہنے والی ’نیہا ککڑ ‘بنگلے کی مالکن بن گئیں

بھارتی گلوکار ہ نیہا ککڑ نے اپنے نئے بنگلے کی تصویر کے ساتھ پُرانے گھر کی تصویر بھی سوشل میڈیا پر شیئر کردی۔ گزشتہ روز معروف بھارتی گلوکارہ نیہا ککڑ نے تصویر اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنے نئے بنگلے کی اور  ایک کمرے پر مشتمل اپنے پُرانے گھر کی کچھ تصاویر شیئر کیں۔ نیہا ککڑ نے یہ تصاویر انسٹاگرام پر شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا کہ ’اِن تصاویر میں نظر آنے والے اِس بنگلے کی مالکن میں ہو اور تصویر میں  نظر آنے والا دوسرا گھر بھی میرا ہے جہاں میں پیدا ہوئی۔

بھارتی گلوکارہ نے لکھا کہ ’میرے پُرانے گھر میں صرف ایک کمرہ تھا اور وہ گھر ہمارا اپنا نہیں تھا بلکہ کرائے کا تھا، جس میں میری والدہ نے ایک میز کو باورچی خانے کی شکل دی ہوئی تھی۔ اُنہوں نے لکھا کہ ’ میں جب بھی اپنے اُس پُرانے گھر کو دیکھتی ہوں تو جذباتی ہوجاتی ہوں۔نیہا ککڑ نے اِس پوسٹ میں اپنے بھائی ٹونی ککڑ، بہن سونُو ککڑ، والدین اور اپنے مداحوں کا شکریہ ادا کیا۔ اُنہوں نے کیپشن میں ہیش ٹیگ سیلف میڈ بھی استعمال کیا۔

 

واضح رہے کہ نیہا ککڑ بالی ووڈ کی معروف گلوکارہ ہیں اُن کے مشہور گانوں میں ’یاد پیا کی آنے لگی‘، ’او ساقی ساقی‘، ’تُو ہی یار میرا‘، ’ملے ہو تُم‘، اور اِس کے علاوہ بھی دیگر گانے شامل ہیں۔ نیہا ککڑ کے بھائی ٹونی ککڑ اور بہن سونُو ککڑ کا شمار بھی بالی ووڈ کے بہترین گلوکاراؤں میں ہوتا ہے۔