دیوقامت اژدھے نے لوگوں کی دوڑیں لگوا دیں

مارکیٹ سے سانپ کی اطلاع محکمہ جنگلات کو دی گئی، بعد ازاں متعلقہ ادارے کے اہلکار جائے وقوع پر پہنچے اور کئی گھنٹوں کی کوششوں کے بعد اژدھے کو قابو کرلیا

دیوقامت اژدھے نے لوگوں کی دوڑیں لگوا دیں

 بھارت میں 8 فٹ لمبے اژدھے نے  آٹو مارکیٹ  میں کام کرنے والے ملازمین کو بھاگنے پر مجبور کردیا۔ یہ واقعہ بھارتی ریاست ہریانہ میں قائم آٹو مارکیٹ میں پیش آیا جہاں کام کرنے والے ملازمین کار میں سانپ کو دیکھ کر دنگ رہ گئے اور بھاگ نکلے۔ مارکیٹ سے سانپ کی اطلاع محکمہ جنگلات کو دی گئی، بعد ازاں متعلقہ ادارے کے اہلکار جائے وقوع پر پہنچے اور کئی گھنٹوں کی کوششوں کے بعد اژدھے کو قابو کرلیا۔ عملے کا کہنا ہے کہ سانپ کا وزن تقریباً 30 کلو ہے جسے حفاظت میں لے لیا گیا ہے، خوش قسمتی سے کوئی جانی یا مالی نقصان نہیں ہوا۔