حکومتی کمپنی پاکستان ایل این جی لمیٹڈ کی جانب سے کے الیکٹرک کو یومیہ 15کروڑ مکعب فٹ ایل این جی فراہم کرنے کے معاہدے پر دستخط ہو گئے ۔ پٹرولیم ڈویژن کی کمپنی پاکستان ایل این جی لمیٹڈ کے بیان کے مطابق کے الیکٹرک کو ایل این جی فراہمی معاہدے پر اسلام آباد میں پاکستان ایل این جی لمیٹڈ کے ایم ڈی مسعود نبی اور کے الیکٹرک کے سی ای او مونس علوی نے دستخط کیے۔ کے الیکٹرک کو یہ ایل این جی 900میگاواٹ کے زیر تعمیر پورٹ قاسم پاور پلانٹ تھری کیلئے فراہم کی جائے گی ۔ پاور پلانٹ کا پہلا یونٹ سے مارچ 2021 ء اور دوسرا یونٹ نومبر 2021 ء سے پیداوار شروع کرے گا۔