شاہد آفریدی اور محمد عامر ابوظہبی ٹی ٹین سیزن 5 میں شامل 

انور علی ،وہاب ریاض ، صہیب مقصود، اعظم خان اور رومان رئیس بھی ٹیموں کا حصہ , ٹورنمنٹ 19نومبر سے 4 دسمبر تک شیخ زاید کرکٹ اسٹیڈیم ابوظبی میں کھیلا جائے گا .

شاہد آفریدی اور محمد عامر ابوظہبی ٹی ٹین سیزن 5 میں شامل 
شاہد آفریدی اور محمد عامر ابوظہبی ٹی ٹین سیزن 5 میں شامل 
شاہد آفریدی اور محمد عامر ابوظہبی ٹی ٹین سیزن 5 میں شامل 
شاہد آفریدی اور محمد عامر ابوظہبی ٹی ٹین سیزن 5 میں شامل 
شاہد آفریدی اور محمد عامر ابوظہبی ٹی ٹین سیزن 5 میں شامل 
1
1
1
1
1

ابوظبی :. پاکستان کے نامور کھلاڑی شاہد آفریدی ابوظبی ٹی ٹین کے سیزن 5میں بنگلہ ٹائیگرز کی نمائندگی کریں گے جبکہ اس کے ساتھ معروف پاکستانی گیند باز محمد عامر بھی بنگلہ ٹائیگرز کی ٹیم میں شامل ہوں گے ابوظبی میں منعقدہ پلیئر ڈرافٹ تقریب میں کھلاڑیوں کا چناؤ کیا گیا جس میں شاہد آفریدی اور محمد عامر کے علاوہ دیگر پاکستانی کھلاڑی بھی مختلف ٹیموں میں شامل کئے گئے جن میں محمد اعظم اوروہاب ریاض مراٹھا عریبینز کی نمائندگی کریں جبکہ صہیب مقصود دہلی بلز کی ٹیم میں شامل ہوں گے ،رومان رئیس اور انور علی دیکن گلیڈی ایٹر کی طرف سے کھیلیں گے ۔دیگر انٹرنیشنل کھلاڑیوں میںکریس گیل، معین علی ، عمران طاہر ،ٹوم بینٹن ، ڈیویڈ وایز ،ڈیوائن براوو، آئین مورگن سمیت دیگرانٹرنیشنل کھلاڑی 19نومبر سے 4 دسمبر تک شیخ زاید کرکٹ اسٹیڈیم ابوظبی میں کھیلے جانے والے ابوظبی ٹی ٹین کے سیزن فائیو میں شامل چھ ٹیموں جن میں ناردن واریئرز ،بنگلہ ٹائیگرز ، دیکن گلیڈی ائیٹر ، مراٹھا عریینبز ، ٹیم ابوظبی اور دہلی بلز ہیں کی نمائندگی کریں گے یاد رہے کہ ابوظبی ٹی ٹین آئی سی سی کی طرف سے منظور شدہ دس ، دس اوور زکے میچز پر مشتمل کرکٹ لیگ ہے جس کا پانچواں ایڈیشن ابوظبی میں کھیلا جائے گا ۔