چائلڈ پروٹیکشن بیورو میں بچوں کے لئے محفل میلاد کا انعقاد

 بچوں نے نبی آخر الزمان کی شان میں عقیدت و احترام سے نعت کے گلدستے پیش کئے

چائلڈ پروٹیکشن بیورو میں بچوں کے لئے محفل میلاد کا انعقاد

لاہور : چئیر پرسن چائلڈپروٹکشن بیورو سارہ احمد کی ہدایت پر چائلڈ پروٹیکشن بیورو میں محفل میلاد کا انعقاد کی گیا۔ محفل میلاد میں چئیر پرسن چائلڈ پروٹیکشن بیورو سارہ احمد کے علاوہ بیورو میں مقیم بچے اور بچیوں کے علاوہ بیورو کے تمام سٹاف نے شرکت کی۔ اس موقع پر بچوں اور بچیوں نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی بارگاہ میں نعت خوانی  پیش کی۔اس کے علاوہ محرم الحرام اور معرکہ کربلا کے واقعات اور اہمیت کو بھی بیان کیا گیا۔

اس حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے چیئر پرسن چائلڈ پروٹیکشن بیورو سارہ احمد نے کہا کہبیورو میں بچوں کو بنیادی تعلیم کے علاوہ اسلامی تعلیمات بھی مہیا کی جاتی ہیں۔انہوں نے کہا کہاسلامی تعلیم سے آگاہی دنیا و آخرت میں کامیابی کا راستہ ہے۔ بیورو میں مقیم بچوں اور بچیوں کی مذہبی تعلیم کیلئے علیحدہ علیحدہ معلم اور معلمہ کا انتظام کیا گیا ہے۔ سارہ احمد نے کہا کہ نبی کریم صلی اللّٰہ علیہ وآلہ وسلم کی تعلیمات پر عمل پیرا ہوکر ہم دنیا و آخرت میں کامیابی حاصل کر سکتے ہیں۔