محکمہ لوکل گورنمنٹ پنجاب کا گڈ گورننس کی طرف ایک اور اہم قدم

محکمہ میں ہیومن ریسورس مینجمنٹ انفارمیشن سسٹم متعارف کرانے کا فیصلہ ڈیجیٹائزیشن کا بڑا مقصد محکمے کو عوام کے لیے زیادہ سے زیادہ مفید اور کارآمد بنانا ہے: سیکریٹری بلدیات احمد جاوید قاضی

محکمہ لوکل گورنمنٹ پنجاب کا گڈ گورننس کی طرف ایک اور اہم قدم

لاہور: محکمہ لوکل گورنمنٹ و کمیونٹی ڈویلپمنٹ پنجاب کا گڈ گورننس کی طرف ایک اور اہم قدم - محکمہ میں ہیومن ریسورس مینجمنٹ انفارمیشن سسٹم متعارف کرانے کا فیصلہ کیا گیا ہے  جس کے ذریعے ہر ملازم کی حاضری اور دفتر میں موجودگی کو مانیٹر کیا جائے گا- اس حوالے سے سیکرٹری بلدیات احمد جاوید قاضی کی زیر صدارت سول سیکرٹریٹ میں اعلیٰ افسران کے ساتھ اجلاس منعقد ہوا - اجلاس میں ہیومن ریسورس مینجمنٹ انفارمیشن سسٹم کے مختلف پہلوؤں پر بریفنگ دی گئی اور تبادلہ خیال کیا  گیا.

سیکریٹری بلدیات نے اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہیومن ریسورس مینجمنٹ انفارمیشن سسٹم محکمانہ امور میں فیصلہ سازی اور کارکردگی میں بہتری لانے گا-انہوں نے مزید بتایا کہ اس کے لییمحکمہ کے تمام ملازمین کا ڈیٹا کمپیوٹرائزکر لیا گیا ہیاور جلد ہی پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ کے تعاون سے یہ نظام صوبہ بھر میں رائج کر دیا جائے گا-انہوں نے کہا کہ بلدیہ آن لائن ایپ کے بعد یہ نظام بھی محکمے کو ڈیجیٹائزیشن کے جدید تقاضوں سے ہم آہنگ کرنے میں مدد دے گا جس کا بڑا مقصد محکمے کو عوام کے لیے زیادہ سے زیادہ مفید اور کارآمد بنانا ہے -