ملک بھر میں 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 4040کیس،53 اموات رپورٹ ، سب سے زیادہ اموات سندھ میں ریکارڈ ہوئیں، نیشنل کمانڈ اینڈآپریشن سینٹر

ملک بھر میں 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 4040کیس،53 اموات رپورٹ ، سب سے زیادہ اموات سندھ میں ریکارڈ ہوئیں، نیشنل کمانڈ اینڈآپریشن سینٹر

اسلام آباد۔9اگست (اے پی پی):گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے باعث سندھ کے بعد خیبرپختونخوا میں سب سے زیادہ اموات ریکارڈ کی گئیں۔

ملک بھر میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس سے 53 اموات ہوئیں جن میں سے 25 اموات وینٹیلیٹرز پر موجود مریضوں کی تھیں۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی طرف سے جاری اعدادو شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں 4 ہزار 40 افراد کے کووڈ۔ 19 ٹیسٹ مثبت آئے۔

ملک کے 4 بڑے شہروں میں وینٹیلیٹرز پر کووڈ۔ 19 کے مریضوں کے تناسب کے لحاظ سے راولپنڈی میں 28 فیصد، پشاور میں 38 فیصد،ملتان میں 34 فیصد اور اسلام آباد میں 46 فیصد مریض ہیں۔اسی طرح سے ملک کے چار بڑے شہروں میں آکسیجن کی سہولیات والے بستروں پر کورونا کے مثبت کیسز کے تناسب کے لحاظ سے ایبٹ آباد میں 59 فیصد،

کراچی میں 60 فیصد،حیدر آباد میں 68 فیصد اور اسکردو میں 89 فیصد مریض ہیں۔گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کووڈ۔19 کے 53 ہزار 528 ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے سندھ میں 17 ہزار 625,

پنجاب میں 19 ہزار 506, خیبرپختونخوا میں 10 ہزار 53،اسلام آباد میں 3 ہزار 89، بلوچستان میں 1 ہزار 47،گلگت بلتستان میں 541، آزاد کشمیر میں 1 ہزار 667 ٹیسٹ شامل ہیں۔ اب تک ملک بھر میں کووڈ۔19 سے صحتیاب ہونے والوں کی تعداد 9 لاکھ 46 ہزار 404 ہو چکی ہے۔

آزاد کشمیر اور بلوچستان میں کووڈ۔19 کا کوئی بھی مریض اس وقت وینٹیلیٹر پر نہیں ہے جبکہ ملک بھر میں کووڈ۔19 کے لیے مختص وینٹیلیٹرز پر 440 مریض ہیں۔

ملک بھر میں کووڈ۔19 کے ایکٹو کیسز کی تعداد 82 ہزار 298 ہے۔ ملک بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 10 لاکھ 71 ہزار 620 ہے جن میں سے آزاد کشمیر میں 27 ہزار 288, بلوچستان میں 31 ہزار 117,

گلگت بلتستان میں 8 ہزار 796، اسلام آباد میں 90 ہزار 660، خیبر پختونخوا میں 1 لاکھ 48 ہزار 619،پنجاب میں 3 لاکھ 64 ہزار 680 اور سندھ میں 4 لاکھ 400 مریض ہیں۔ملک بھر میں کورونا وائرس سے جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 23 ہزار 918 ہو چکی ہے۔جن میں سے سندھ میں 6 ہزار 215 اموات جبکہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 24 مریض ہسپتالوں میں جبکہ 2 مریض گھروں میں قرنطینہ کے دوران اس وائرس سے جاں بحق ہوئے۔

پنجاب میں 11 ہزار 201 اموات جبکہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 6 مریض ہسپتالوں میں جبکہ ایک مریض گھر میں قرنطینہ کے دوران اس وائرس سے جاں بحق ہوا،خیبر پختونخوا میں 4 ہزار 556 اموات جبکہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 16 مریض ہسپتالوں میں اس وائرس سے جاں بحق ہوئے،

اسلام آباد میں کل 816 اموات جبکہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 2 مریض ہسپتالوںل میں اس وائرس سے جاں بحق ہوئے،بلوچستان میں کل 331 اموات، گلگت بلتستان میں 153 اموات جبکہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ایک مریض ہسپتال میں اس وائرس سے جاں بحق ہوا،

آزاد کشمیر میں اس وائرس سے 646 اموات جبکہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ایک مریض ہسپتال میں اس وائرس سے جاں بحق ہوا۔اب تک ملک بھر میں کووڈ۔19 کے 1 کروڑ 65 لاکھ 1 ہزار 934 ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں۔ملک بھر میں کووڈ۔19 کے علاج کیلئے مختص 639 ہسپتالوں میں 4 ہزار 276 مریض زیر علاج ہی