پائیدار اقتصادی بحالی کے لئے تمام تر دستیاب وسائل سے استفادہ کی ضرورت ہے، آئی ایم ایف

پائیدار اقتصادی بحالی کے لئے تمام تر دستیاب وسائل سے استفادہ کی ضرورت ہے، آئی ایم ایف

اسلام آباد :پائیدار اور موثر عالمی اقتصادی بحالی کے لئے تمام تر دستیاب وسائل سے استفادہ کی ضرورت ہے، دنیا بھر کےپالیسی سازوں کو چاہئے کہ دستیاب وسائل سے استفادہ کے تحت پائیدار معاشی شرح نمو کے تحفظ کے لئے پالیسی مرتب کریں ۔ عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے اپنے ایک بلاگ میں کہا ہے کہ صرف کارپوریٹ مارکیٹ پاور پر قابو پا کر معاشی بحالی کے مطلوبہ اہداف حاصل نہیں کئے جا سکتے التبہ سرمایہ کاری کے فروغ، نئی ایجادات کی حوصلہ افزائی اور کارکنوں کے معاوضہ میں تسلسل کے ساتھ اضافہ کی مدد سے زیادہ موثر زرعی پالیسی کی تشکیل سے مطلوبہ اہداف کے حصول میں مدد حاصل کی جا سکتی ہے۔

آئی ایم ایف نے دنیا بھر کے پالیسی سازوں پر زور دیا ہے کہ کووڈ۔19 کی وبا کے بعد معاشی بحالی کے لئے تمام تر دستیاب وسائل سے استفادہ کے حوالہ سے پالیسی مرتب کریں تاکہ پائیدار اور موثر اقتصادی بحالی کو یقینی بنایا جا سکے ۔معاشی شرح نمو میں استحکام کے حوالہ سے زرعی پالیسی بنیادی اہمیت کی حامل ہے ۔اس لئے زرعی پالیسی تشکیل دیتے وقت سرمایہ کاری میں اضافہ ، ایجادات کی حوصلہ افزائی اور کارکن طبقہ کے معاوضوں میں اضافہ کی حکمت عملی بھی مطلوبہ اہداف کے حصول میں معاون ثابت ہو سکتی .