ٹوکیو اولمپکس امریکا کی برتری کیساتھ اختتام پزیر ہوگیا

ٹوکیو اولمپکس امریکا کی برتری کیساتھ اختتام پزیر ہوگیا

32ویں اولمپک گیمز امریکا کی برتری کے ساتھ ختم ہو گئے، ٹوکیو میں ہونے والے اولمپکس 2020 میں امریکا نے 39 طلائی تمغے حاصل کیے۔ٹوکیو کے نیشنل اسٹیڈیم میں رنگا رنگ اختتامی تقریب میں اولمپک پرچم 2024 گیمز کے میزبان شہر پیرس کے حوالے کر دی گئی ، تقریب کے اختتام پر دلکش آتش بازی کا بھی مظاہرہ کیا گیا ۔اختتامی تقریب میں انٹرنیشنل اولمپک کمیٹی کےسربراہ  تھامس بیخ  نے ٹوکیو اولمپکس کے اختتام کا اعلان کیا اس دوران  افتتاحی تقریب کی طرح اسٹیڈیم  خالی رہا ۔23 جولائی سے 8 اگست تک ہونے والے اولمپکس 2020 میں امریکا نے 39 طلائی تمغے جیتتے ہوئے پہلی پوزیشن حاصل کی.