پولینڈ میں پاکستان فورم وارسا کی طرف سے محفل محرم کا انعقاد کیا گیا

1
1
1
1
1
1
1
1

پولینڈ کے دارالحکومت وارسا میں پاکستان فورم وارسا کے زیراہتمام محفل محرم الحرام کا انعقاد کیا گیا۔ اس پربرکت محفل میں   عاشقان نبی مکرم حضرت محمد مصطفےٰ (ص) اور محبان امام حسینؑ نے شرکت کی۔ 

محفل کے دوران ذکر نواسہ رسول امام حسین علیہ السلام ہوا، خاص طور پر واقعہ کربلا اور قیام امام حسین (ص) پر گفتگو ہوئی۔

پاکستان فورم وارسا کے کوآرڈی نیٹرسید طاہرعلی شاہ نے اس موقع پر کہاکہ امام حسینؑ نے ایک اعلیٰ و ارفع مقصد کے لیے میدان کربلا میں قربانی دی۔ آپؑ کی شہادت نے ہمیں انسانیت کا درس دیا ہے، امام عالی مقامؑ نے اعلیٰ انسانی اقدار کے تحفظ کا سبق دیا ہے۔ آپ کی قربانی نے انسان کو ظالم و جابر کے سامنے کلمہ حق کہنے کی جرت و ہمت دی ہے۔ 

 محفل کے دوران بتایاگیا کہ کس طرح امام عالی مقام (ع) نے اپنے ساتھیوں کی انتہائی کم تعداد کے باوجود حق و صداقت کی سربلندی کے لیے جدوجہد کی اور اپنی، اپنے خاندان کے افراد اور ساتھیوں کی جانیں خدا بزرگ و برتر کی راہ میں قربان کرکے ایک عظیم مثال قائم کی۔ محفل کے دوران حضرت محمد مصطفےٰ (ص) کی بارگاہ اقدس میں نعت خوانی کے ذریعے نذرانہ عقیدت پیش کیا گیا اور حضرت امام علی اور امام حسین علیہم السلام کی شان میں منقبت خوانی کی گئی۔