ساری اپوزیشن بھی استعفی دے دے تو حکومت کو کوئی خطرہ نہیں ہے۔ سردار محمد آصف نکئی

‏‏استعفوں سے حکومت کو دباؤ میں لانے کی ناکام کوشش ہے۔ 

ساری اپوزیشن بھی استعفی دے دے تو حکومت کو کوئی خطرہ نہیں ہے۔ سردار محمد آصف نکئی

لاہور:۔صوبائی وزیر مواصلات و تعمیرات سردار محمد آصف نکئی نے کہا ہے کہ استعفوں کی دھمکی دے کر پی ڈی ایم عوام کی منتخب حکومت کو دباؤ میں لانے کی ناکام کوشش کر رہی ہے۔ملک کو نقصان پہنچانے والے عناصر مل کر دولت بچانےکے لیے ملک میں جگہ جگہ تماشا لگا رہے ہیں۔عوامی پاور شو کی باتیں کرنے والے چند ہزار کے مجمع کو دیکھ کر خوش ہیں۔ پاکستانی عوام ان کے کرپشن مینڈیٹ کو ریجیکٹ کر چکے ہیں اب ان کے دھوکے میں نہیں آئیں گے۔ پی ڈی ایم کے لاہور جلسے سے متعلق اظہار خیال کرتے ہوئے سردار محمد آصف نکئی نے کہا کہ مریم نواز اپنے بابا کی کرپشن بچانے کے لیے پی ڈی ایم کے کندھے پر رکھ کر بندوق چلا رہی ہیں۔ ساری اپوزیشن بھی استعفی دے دے تو حکومت کو دباؤ میں نہیں لا سکتے۔  چند ہزار لوگوں کو اکٹھاکر کے کرپشن بچاؤ تحریک جو مقاصد حاصل کرنا چاہتی ہے کسی صورت ممکن نہیں۔ عمران عمران خان عوام کے منتخب کردہ وزیراعظم ہیں۔ عوامی مینڈیٹ کے خلاف غیر آئینی اقدام سے پی ڈی ایم نے اپنا قد اونچا کرنے کی بجائے مزید گرا لیا ہے۔ ملک کی معیشیت کو جس قدر نقصان اس کرپشن بچاؤ اتحاد نے پہنچایا ہے اس کو وزیراعظم اور وزیراعلی کی گڈگورننس نے بہت مشکلوں سے تباہی سے بچایا ہے 13 دسمبر کو جس پاور شو کی تیاری کی جا رہی ہے چند افراد پر مشتمل ایک جلسی ہوگی۔