ملک بھر میں 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 350 کیس ،10 اموات رپورٹ ہوئیں ، نیشنل کمانڈ اینڈآپریشن سینٹر

ملک بھر میں 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 350 کیس ،10 اموات رپورٹ ہوئیں ، نیشنل کمانڈ اینڈآپریشن سینٹر

اسلام آباد۔ :گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے باعث کے خیبرپختونخوا کے بعد پنجاب میں سب سے زیادہ اموات ریکارڈ کی گئیں۔ ملک بھر میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس سے 10 اموات ہوئیں۔نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی طرف سے جاری اعدادو شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں 350 افراد کے کووڈ۔ 19 ٹیسٹ مثبت آئے۔

ملک کے 4 بڑے شہروں میں وینٹیلیٹرز پر کووڈ۔ 19 کے مریضوں کے تناسب کے لحاظ سے پشاور میں 19 فیصد،اسلام آباد میں 10 فیصد،سرگودھا میں 10 فیصد اور لاہور میں 9 فیصد مریض ہیں۔اسی طرح سے ملک کے چار بڑے شہروں میں آکسیجن کی سہولیات والے بستروں پر کورونا کے مثبت کیسز کے تناسب کے لحاظ سے ملتان میں 24 فیصد،

اسلام آباد میں 13 فیصد،سرگودہا میں 15 فیصد اور بنوں میں 15 فیصد مریض ہیں۔گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کووڈ۔19 کے 46 ہزار 697 ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے سندھ میں 10 ہزار 942،

پنجاب میں 18 ہزار 91، خیبرپختونخوا میں 11 ہزار 25،اسلام آباد میں 5 ہزار 508، بلوچستان میں 583،گلگت بلتستان میں 285 ٹیسٹ، آزاد کشمیر میں 263 ٹیسٹ شامل ہیں۔ اب تک ملک بھر میں کووڈ۔19 سے صحتیاب ہونے والوں کی تعداد 12 لاکھ 49 ہزار 421 ہو چکی ہے۔

بلوچستان،آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان میں کووڈ۔19 کا کوئی بھی مریض اس وقت وینٹیلیٹر پر نہیں ہے جبکہ ملک بھر میں کووڈ۔19 کے لیے مختص وینٹیلیٹرز پر 87 مریض ہیں۔ ملک بھر میں کووڈ۔19 کے ایکٹو کیسز کی تعداد 9 ہزار 829 ہے۔