فاسٹ بولر احمد دانیال بھی بگ بیش کھیلنے آسٹریلیا پہنچ گئے

فاسٹ بولر احمد دانیال بھی بگ بیش کھیلنے آسٹریلیا پہنچ گئے

میلبورن (سپورٹس ڈیسک):  فاسٹ بولر احمد دانیال بھی بگ بیش کھیلنے میلبورن پہنچ گئے۔ پاکستان سپرلیگ میں لاہور قلندرز کے پلیٹ فارم سے نام کمانے والے احمد دانیال کا میلبورن اسٹارز سے معاہدہ ہوا ہے۔ اس سے پہلے لاہور قلندرز کے حارث رؤف دلبر حسین اور سیدو فریدون کے بھی میلبرن اسٹارز سے معاہدے ہو چکے ہیں۔

نوجوان پیسر احمد دانیال لاہور قلندرز پلئیرز ڈویلپمنٹ پروگرام سے سامنے آئے۔میلبورن اسٹارز کے جی ایم بلیر کے مطابق احمد دانیال آسٹریلیا پہنچ چکے ہیں اور 72 گھنٹوں کا قرنطینہ مکمل کرنے کے بعد ٹیم کو جوائن کریں گے۔