صوبائی وزیر تحفظ ماحولیات محمد رضوان کی پاکستانی کرکٹ ٹیم کو مبارکباد

نوجوان کھلاڑیوں نے بلا شبہ بہت اچھا کھیل پیش کیا اورامید ہے کہ آنیوالی ٹی ٹونٹی سیریز میں بھی عمدہ کھیل پیش کرکے شائقین کرکٹ کے دل جیتیں گے

صوبائی وزیر تحفظ ماحولیات محمد رضوان کی پاکستانی کرکٹ ٹیم کو مبارکباد

لاہور:  صوبائی وزیر تحفظ ماحولیات محمد رضوان نے پاکستانی کرکٹ ٹیم کو ساؤتھ افریقن ٹیم کو ٹیسٹ سیریز ہرانے پر مبارکباد دیتے ہوئے کہاکہ نوجوان کھلاڑیوں نے بلا شبہ بہت اچھا کھیل پیش کیا اورامید ہے کہ آنیوالی ٹی ٹونٹی سیریز میں بھی عمدہ کھیل پیش کرکے شائقین کرکٹ کے دل جیتیں گے۔ صوبائی وزیر نے کہاکہ اٹھارہ سال بعد ساؤتھ افریقہ جیسی بہترین ٹیم کو ہرانا بلاشبہ ایک منفرد اعزاز ہے کیونکہ ساؤتھ افریقہ کانام کرکٹ کی دنیا میں بہترین ٹیموں میں شمار ہوتا ہے۔