صوبائی وزیر جہانزیب خان کچھی کی قومی کرکٹ ٹیم کو مبارکباد

صوبائی وزیر جہانزیب خان کچھی کی قومی کرکٹ ٹیم کو مبارکباد

لاہور:  صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ جہانزیب خان کچھی نے ساؤتھ افریقہ کے خلاف راولپنڈی ٹیسٹ میچ میں فتح پر کرکٹ ٹیم کو مبارکباد دیتے ہوئے اپنے تہنیتی پیغام میں کہا ہے کہ پاکستانی کھلاڑیوں نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کرکٹ میچ میں شاندار کامیابی پوری قوم کیلئے باعث انبساط ہے۔اُنہوں نے مزید کہا کہ امید ہے کہ قومی کرکٹ ٹیم ہر میدان میں یونہی محنت اور لگن سے کامیابی کے جھنڈے گاڑے گی۔