آئرلینڈ نے زمبابوے کا دورہ ملتوی کردیا

کرکٹ آئرلینڈ کے مطابق کوویڈ 19 کی موجودہ صورتحال میں زمبابوے کا دورہ ممکن نہیں ہے۔  واضح رہے کہ آئر لینڈ کرکٹ ٹیم کو اپریل میں ون ڈے اور ٹی ٹونٹی سیریز کھیلنا تھی

آئرلینڈ نے زمبابوے کا دورہ ملتوی کردیا

کورونا وائرس کی بگڑتی ہوئی صورتحال کے پیش نظر آئرلینڈ کرکٹ ٹیم نے دورہ نیوزی لینڈ ملتوی کردیا۔  اس حوالے سے کرکٹ آئرلینڈ کا کہنا ہے کہ انھیں زمبابوے کرکٹ کے آفیشلز نے دورہ نہ کرنے کا کہا ہے۔ کرکٹ آئرلینڈ کے مطابق کوویڈ 19 کی موجودہ صورتحال میں زمبابوے کا دورہ ممکن نہیں ہے۔  واضح رہے کہ آئر لینڈ کرکٹ ٹیم کو اپریل میں ون ڈے اور ٹی ٹونٹی سیریز کھیلنا تھی جس کے لیے انھیں 28 مارچ کو زمبابوے کے لیے روانہ ہونا تھا۔ کرکٹ آئرلینڈ کا کہنا ہے کہ دونوں بورڈز باہمی مشاورت سے دورے کو ری شیڈول کریں گے۔