رشی کپور کے چھوٹے بھائی راجیو کپور 58 سال کی عمر میں چل بسے

رشی کپور کے چھوٹے بھائی راجیو کپور 58 سال کی عمر میں چل بسے

بھارتی فلم انڈسٹری کے سینئر اداکار اور رشی کپور کے چھوٹے بھائی راجیو کپور 58 سال کی عمر میں چل بسے۔ راجیو کپور کی موت کی خبر اُن کی بھابھی اور رشی کپور کی اہلیہ نیتو کپور نے اپنے انسٹاگرام پیغام کے ذریعے دی۔ نیتو کپور نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر راجیو کپور کی تصویر شیئر کرتے ہوئے مداحوں کو بتایا کہ ’بالی ووڈ اداکار و پروڈیوسر راجیو کپور آج اس دُنیا سے رخصت ہوگئے ہیں۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق راجیو کپور کی موت آج صبح دل کا دورہ پڑنے کی وجہ سے ہوئی۔

واضح رہے کہ راجیو کپور بالی ووڈ کے لیجنڈری اداکار رشی کپور اور رندھیر کپور کے چھوٹے بھائی تھے، وہ ایک اداکار ہونے کے ساتھ ہی ہدایتکار اور پروڈیوسر بھی تھے۔ رشی کپور گزشتہ سال اس دُنیا فانی سے کوچ کرگئے تھے، رشی کپور نے گزشتہ سال 30 اپریل کی صبح ممبئی کے این ایچ رلائنس اسپتال میں زندگی کی آخری سانسیں لیں۔ خیال رہے کہ راجیو کپور نے سال 1983ء میں بالی ووڈ میں اپنے کیرئیر کا آغاز کیا تھا، اُن کی پہلی فلم ’ایک جان ہیں ہم‘ تھی۔ راجیو کپور کی مشہور فلموں میں ’رام تیری گنگا میلی‘، ’لود بوائے‘ اور ’ہم تو چلے پردیس‘ شامل ہیں۔