بھکر:  ڈی پی او بھکر رانا طاہر رحمٰن خان کی ہدایت پر جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کریک ڈاون مجرمان اشتہاری گرفتار

اس ضمن میں SHO تھانہ سرائے مہاجر SI غلام حسن معہ ٹیم نے 5سالہ پُرانا مجرم اشتہاری کیٹگری A کو گرفتار کرلیا,ملزم مسمی شاہد اقبال ولد مشتاق احمد سکنہ چکنمبر 47/TDA سے 300 گرام چرس برامد کرلی

بھکر:  ڈی پی او بھکر رانا طاہر رحمٰن خان کی ہدایت پر جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کریک ڈاون مجرمان اشتہاری گرفتار

بھکرڈی پی او بھکر رانا طاہر رحمٰن خان کی ہدایت پر جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کریک ڈاون مجرمان اشتہاری گرفتار۔ شراب،ناجائز اسلحہ برآمد۔ تفصیلات کے مطابق بھکر پولیس جرائم پیشہ عناصر کے خلاف مسلسل سرگرم ہے اس ضمن میں SHO تھانہ سرائے مہاجر SI غلام حسن معہ ٹیم نے 5سالہ پُ رانا مجرم اشتہاری کیٹگری A کو گرفتار کرلیا,ملزم مسمی شاہد اقبال ولد مشتاق احمد سکنہ چکنمبر 47/TDA سے 300 گرام چرس برامد کرلی۔  ایس ایچ او تھانہ جنڈانوالہ انسپکٹر احسان اللہ خان معہ ٹیم نے مجرمان اشتہاری 1۔سیف اللہ ولد امیر عبداللہ سکنہ کندیاں 2۔ عطامحمد ولد دوست محمد سکنہ پپلاں کو گرفتار کرلیا ملزم مسمی حمید اللّٰہ ولد عبدالمجید سکنہ خسور سے پسٹل 30بور معہ 2ضرب کارتوس برآمد کرلیے۔ 

ایس ایچ او سٹی بھکر انسپکٹر احمد عباس خان معہ ٹیم نے ملزم مسمی تنویر احمد سکنہ بھکر سے پسٹل 30بور معہ 3ضرب کارتوس،محمد ثاقب سکنہ بھکر سے پسٹل 30بور معہ 3ضرب برآمد کرلیے۔ ایس ایچ او تھانہ سٹی دریاخان انسپکٹر محمد طارق اعوان معہ ٹیم نے ملزم مسمی فرحان سکنہ دریاخان سے 46 لیٹر شراب برآمد کرلی ملزمان کے خلاف مقدمات درج۔ اچھی کارکردگی پر DPO بھکررانا طاہر رحمٰن خان نے SHOs اور انکی ٹیم کو شاباش دی۔