الوداع 2020، الوداع کینسر، سلام 2021: نادیہ جمیل

الوداع 2020، الوداع کینسر، سلام 2021: نادیہ جمیل

گزشتہ سال بریسٹ کینسر (چھاتی کا سرطان) کو شکست دینے والی پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ و سماجی کارکن نادیہ جمیل نے 2021 کو خوش آمدید کرتے ہوئے 2020 اور کینسر کو الوداع کہہ دیا۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر نادیہ جمیل نے اپنی نئی تصویر شیئر کی ہے جس میں وہ ہمیشہ کی طرح مُسکرا رہی ہیں۔ نادیہ جمیل نے تصویر شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا کہ ’اسلام علیکم 2021! الوداع کینسر اور 2020۔اداکارہ نے کہا کہ ’میں اُس رب کی شکرگزار ہوں جس نے مجھے زندگی بخشی، الحمداللّہ آج جب سانس لیتی ہوں تو یہ ایک معجزے کی طرح لگتا ہے۔‘