کراچی میں کسٹمز کی کارروائی کروڑوں کی مالیت کی بھارتی ادویات برآمد

برآمد شدہ ادویات کی مالیت تقریباً ڈھائی کروڑ روپے ہے۔ کسٹمز ترجمان کے مطابق صدر کے علاقے میں واقع مارکیٹ کے گودام پر چھاپہ مارا گیا

کراچی میں کسٹمز کی کارروائی کروڑوں کی مالیت کی بھارتی ادویات برآمد

پاکستان کسٹمز پریوینٹو کراچی نے ایک کارروائی کے دوران اسمگل شدہ بھارتی ممنوعہ ادویات کی بڑی مقدار قبضے میں لے لیں۔ برآمد شدہ ادویات کی مالیت تقریباً ڈھائی کروڑ روپے ہے۔ کسٹمز ترجمان کے مطابق صدر کے علاقے میں واقع مارکیٹ کے گودام پر چھاپہ مارا گیا۔ کارروائی کے دوران بھاری تعداد میں بھارتی اسمگل شدہ ممنوعہ ادویات برآمد ہوئیں۔ کسٹم حکام کا کہنا ہے کہ گودام میں ممنوعہ ادویات کی موجودگی سے متعلق خود تاجر برادری کی جانب سے اطلاع دی گئی تھی، برآمد کی جانے والی بھارتی اسمگلڈ شدہ ممنوعہ ادویات کی مالیت تقریباً ڈھائی کروڑ روپے ہے۔ کسٹمز نے کارروائی سے قبل جوڈیشل مجسٹریٹ سے باقاعدہ طور پر سرچ وارنٹ حاصل کیا گیا تھا۔ ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے ضابطہ کی کارروائی شروع کر دی گئی ہے۔