صوبائی وزیر ہائر ایجوکیشن کی زیر صدارت سالانہ ترقیاتی پروگرام کے حوالے سے اہم اجلاس

اجلاس میں سیکرٹری ہائر ایجوکیشن ذوالفقار گھمن، ایڈیشنل سیکرٹری شاہدہ فرخ سمیت دیگر نے شرکت کی۔ اجلاس میں محکمہ کے انتظامی معاملات اور فائل ٹریکنگ سسٹم  کو کمپیوٹر آئزڈ آٹومیشن پر منتقل کرنے اور ای لرننگ منصوبہ کا جائزہ لیا گیا

صوبائی وزیر ہائر ایجوکیشن کی زیر صدارت سالانہ ترقیاتی پروگرام کے حوالے سے اہم اجلاس

لاہور: صوبائی وزیر ہائر ایجوکیشن راجہ یاسر ہمایوں کی زیر صدارت سالانہ ترقیاتی پروگرام کے حوالے سے اجلاس  پنجاب ہائر ایجوکیشن  کمیشن کے کمیٹی روم میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں سیکرٹری ہائر ایجوکیشن ذوالفقار گھمن، ایڈیشنل سیکرٹری شاہدہ فرخ سمیت دیگر نے شرکت کی۔ اجلاس میں محکمہ کے انتظامی معاملات اور فائل ٹریکنگ سسٹم  کو کمپیوٹر آئزڈ آٹومیشن پر منتقل کرنے اور ای لرننگ منصوبہ کا جائزہ لیا گیا۔ اجلاس کے گفتگو کرتے ہوئے صوبائی وزیر راجہ یاسرنے کہا کہ اساتذہ کی ای ٹرانسفر کے بعد محکمہ کے دیگر معاملات کو آٹومیشن پر منتقل کر رہے ہیں جس سے  محکمہ کی استعداد کار میں اضافہ کے ساتھ وقت کی بچت ہو گی۔

انہوں نے کہا کہ محکمہ ہائر ایجوکیشن طلباء کی سہولت کیلئے ای لرننگ پروگرام شروع کر رہاہے جس کیلئے موجودہ بجٹ میں فنڈز مختص کئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پی آئی ٹی بی ای لرننگ پروگرام کیلئے پلیٹ فارم تیار کرے گا۔ اس پروگرام کے ذریعے دور دراز علاقوں میں موجود طلباء قابل اساتذہ کے لیکچرز سے استفادہ حاصل کر سکیں گے۔ صوبائی وزیر نے کہا کہ طلباء کی کیریئر کاؤنسلنگ، وظائف کی فراہمی اور ملازمت سے متعلق رہنمائی کیلئے رہنمائی مراکز بھی قائم کر رہے ہیں جبکہ رہنمائی مراکز میں طلباء کی رجسٹریشن کیکئے پورٹل قائم کردیا گیا ہے جس کا بہت جلد افتتاح کیا جائے گا۔ صوبائی وزیر نے کہا کہ ہر ضلع میں رہنمائی مرکز قائم کیا جائے گا۔

راجہ یاسر نے کہا کہ موجودہ دور انفارمیشن ٹیکنالوجی کا ہے، کرپشن کے خاتمہ اورانتظامی معاملات میں بہتری کیلئے آئی ٹی سے استفادہ کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے نوجوانوں کے پاس ڈگریاں تو ہیں لیکن سکلز کی کمی ہے۔ ماضی میں ہماراتعلیمی نظام محض نصاب تک محدود تھا جبکہ پریکٹیکل ایجوکیشن پر توجہ نہ دی گئی۔  بین القوامی میعار کی سکلز نہ ہونے کے باعث انٹرنیشنل جاب مارکیٹ میں ہمارا حصہ بہت کم ہے۔ تحریک انصاف کی حکومت پاکستان کے تعلیمی معیار میں بہتری اور ٹیکنالوجی میں ترقی کیلئے کوشاں ہے۔