'غیر متحدہ اپوزیشن'' جتنی چاہے ایڑھیاں رگڑ لے، حکومت اپنی آئینی مدت پوری کرے گی: فیاض الحسن چوہان

نام نہاد متحدہ اپوزیشن کی صفوں میں پھوٹ اور ایک دوسرے پر بے اعتباری سب کے سامنے ہے: وزیرِ اطلاعات پنجاب

'غیر متحدہ اپوزیشن'' جتنی چاہے ایڑھیاں رگڑ لے، حکومت اپنی آئینی مدت پوری کرے گی: فیاض الحسن چوہان

لاہور : وزیرِ اطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان نے مولانا فضل الرحمان کی جانب سے اے پی سی بلا? جانے کو ایک دفعہ پھر متحدہ اپوزیشن اور عوام کو بے وقوف بنانے کی ناکام کوشش قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ '' غیر متحدہ اپوزیشن'' جتنی چاہے ایڑھیاں رگڑ لے، وزیرِ اعظم عمران خان کی قیادت میں حکومت اپنی آئینی مدت پوری کرے گی۔ فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان ایسے سیاسی پیراسائٹ ہیں جو اپنے مہربان کا خون چوس کر چھوڑ دیتے ہیں۔ انہوں نے کہا مولانا شاید یہ حقیقت ماننے کو تیار نہیں کہ انکا سیاسی کیریئر اپنے اختتام کو پہنچ چکا۔

اسی لیے تھالی کے بینگن کے مصداق مولانا فضل الرحمان کبھی ایک کبھی دوسری پارٹی کی جانب لڑھک جاتے ہیں۔ وزیر اطلاعات پنجاب نے کہا کہ گزشتہ دو سال سے مولانا ہر پارٹی کے ساتھ ملکر حکومت کو ناکام ثابت کرنے کی بھرپور کوشش کر رہے ہیں۔ لیکن مولانا فضل الرحمان کو ہر اے پی سی میں جگ ہنسائی اور رسوائی ہی ملی ہے۔ فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ پی ٹی آئی کی موجودہ حکومت عوام کے ووٹ سے اقتدار میں آئی اور عوام کے اعتماد پر قائم ہے۔ وزیرِ اعظم عمران خان کی قیادت میں پی ٹی آئی عوامی خدمت کا سفر جاری رکھے گی۔