صوبائی وزیر جیل خانہ جات زوار حسین وڑائچ اور آئی جی جیل خانہ جات پنجاب مرزا شاہد سلیم بیگ کاآج سنٹرل جیل ساہیوال کا دورہ

انھوں نےکورونا فیلڈ ہسپتال اور آئسولیشن وارڈ کا معائنہ کیا،قیدیوں وحوالاتیان کےمسائل سنے اور ان کو حل کرنےکے احکامات جاری کئے۔صوبائی وزیر اور آئی جی جیلز پنجاب کچن اسیران گئے اور کھانے کے معیار کو چیک کیا

صوبائی وزیر جیل خانہ جات زوار حسین وڑائچ اور آئی جی جیل خانہ جات پنجاب مرزا شاہد سلیم بیگ کاآج سنٹرل جیل ساہیوال کا دورہ

لاہور : صوبائی وزیر جیل خانہ جات زوار حسین وڑائچ اور آئی جی جیل خانہ جات پنجاب مرزا شاہد سلیم بیگ نے آج سنٹرل جیل ساہیوال کا دورہ کیا۔ڈی آئی جی جیل خانہ جات ساہیوال ریجن کامران انجم اور سپرنٹنڈنٹ جیل  منصور اکبر بھی اس موقع پر موجود تھے۔انھوں نےکورونا فیلڈ ہسپتال اور آئسولیشن وارڈ کا معائنہ کیا،قیدیوں وحوالاتیان کےمسائل سنے اور ان کو حل کرنےکے احکامات جاری کئے۔ صوبائی وزیر اور آئی جی جیلز پنجاب کچن اسیران گئے اور کھانے کے معیار کو چیک کیا۔

نوعمر بارک،سنٹر بارکس اور سزائے موت بیرکوں کا وزٹ کیا۔ زوار حسین وڑائچ اور مرزا شاہد سلیم بیگ نےقریشی فاؤنڈیشن کی جانب سے بنائی گئی ڈسپنسری میں ادویات کا سٹاک چیک کیااورجیل ہسپتال میں مریض قیدیوں سے علاج معالجے کی سہولیات کے بارے میں دریافت کیا۔ صوبائی وزیر جیلز اور آئی جی جیل خانہ جات خواتین وارڈ میں گئے اور خواتین قیدیوں اور بچوں میں تحائف تقسیم کۓ۔انھوں نے صفائی ستھرائی،نظم وضبط اور اسیران کو دیۓ جانے والے اقدامات پر اطمینان کا اظہار کیا۔ زوار حسین وڑائچ اور مرزا شاہد سلیم بیگ نے ساہیوال میں زیر تعمیر پنجاب پریزن سٹاف ٹریننگ کالج کا بھی وزٹ کیا۔ اورپریزن سٹاف کالج کو جلد از جلد مکمل کرنے کی ہدایت کی۔