سٹیٹ آف دی آرٹ چاکر خان رند یونیورسٹی ڈیرہ غازی خان جنوبی پنجاب کے عوام کے لئے انمول تحفہ ہے: کیپٹن ریٹائرڈ ظفر اقبال

وزیر اعلیٰ عثمان بزدار کے ویژن کے مطابق صوبے کی سماجی و معاشی ترقی پرخصوص توجہ مرکوز کی گئی ہے،۔ محکمہ صنعت و تجارت نے پسماندہ اور نظر انداز علاقوں میں معاشی سرگرمیوں کے فروغ کا مربوط پلان بنایا ہے: سیکرٹری صنعت و تجارت

سٹیٹ آف دی آرٹ چاکر خان رند یونیورسٹی ڈیرہ غازی خان جنوبی پنجاب کے عوام کے لئے انمول تحفہ ہے: کیپٹن ریٹائرڈ ظفر اقبال

لاہور : سیکریٹری صنعت و تجارت کیپٹن ریٹائرڈ ظفر اقبال کی زیر صدارت سول سیکرٹریٹ میں ایک اہم  اجلاس منعقد ہوا۔ جس میں ڈی جی خان ترقیاتی پیکج کے تحت محکمہ صنعت و تجارت کی معاشی سکیموں پر پیش رفت کاجائزہ لیا گیا۔ سیکرٹری صنعت و تجارت کیپٹن ریٹائرڈ ظفر اقبال نے اجلاس  سے خطاب کرتے ہوئے ہوئے کہا ہے کہ وزیر اعلیٰ عثمان بزدار کے ویژن کے مطابق صوبے کی سماجی و معاشی ترقی پرخصوص توجہ مرکوز کی گئی ہے،۔ محکمہ صنعت و تجارت نے پسماندہ اور نظر انداز علاقوں میں معاشی سرگرمیوں کے فروغ کا مربوط پلان بنایا ہے۔

انہوں نے کہا کہ صنعتی پالیسی 2018کے تحت پسماندہ علاقوں میں معاشی سرگرمیاں بڑھا کر روزگار کے مواقع پیدا کئے جارہے ہیں۔ سٹیٹ آف دی آرٹ چاکر خان رند یونیورسٹی آف ٹیکنالوجی ڈیرہ غازی خان جنوبی پنجاب کے عوام کے لئے انمول تحفہ ہے۔ وزیر اعلیٰ کی ذاتی کاوشوں سے بننے والی یہ یونیورسٹی خطے کے نوجوانوں کو جدید علوم سے آراستہ کرنے میں سنگ میل ثابت ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ جدید ٹیکنالوجی کے فروغ سے خطے کی غربت اور بے روزگاری کے مسائل کم ہونگے۔ آرٹیزن ویلج تونسہ شریف، ہینڈ ی کرافٹس ڈویلپمنٹ سنٹر کی اپ گریڈیشن، گورنمنٹ ٹیکنیکل ٹریننگ انسٹی ٹیوٹ تونسہ شریف اور سمال انڈسٹریل اسٹیٹ ڈی جی خان کی سکیموں سے خطے کی محرومیاں ختم ہو نگی۔ پیسک کی آسان قرضوں کی فراہمی کی سکیمیں بھی جلد شروع کی جارہی ہیں۔

سیکرٹری صنعت و تجارت نے ہدایت جاری کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب سمال انڈسٹریز کارپوریشن اور ٹیوٹا ان سکیموں کی بروقت تکمیل یقینی بنائیں۔ انہوں نے کہا کہ متعلقہ حکام موقع پر جاکر سکیموں پر پیش رفت کا جائزہ لیں۔ڈی جی خان ترقیاتی پیکج کی سکیموں کو آگے بڑھانے میں کوئی رکاوٹ ہو تو اسے فوری دور کیا جائے۔ڈی جی خان ترقیاتی پیکج کے تحت معاشی سکیموں کی تکمیل سے علاقے کی تقدیر بدلے گی۔