سرکاری افسران کی کارکردگی رپورٹ عوامی شکایات کے حل کے ساتھ مشروط کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، وزیراعظم ڈیلیوری یونٹ

سرکاری افسران کی کارکردگی رپورٹ عوامی شکایات کے حل کے ساتھ مشروط کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، وزیراعظم ڈیلیوری یونٹ

اسلام آباد :سرکاری افسران کی کارکردگی رپورٹ عوامی شکایات کے حل کے ساتھ مشروط کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

وزیراعظم ڈیلیوری یونٹ کی طرف سے جاری بیان کے مطابق عوامی شکایات کے حل کے لیےوزیراعظم عمران خان کے وژن کے مطابق ایک اور تاریخی قدم اٹھاتے ہوئے سرکاری افسران کی کارکردگی رپورٹ عوامی شکایات کے حل کے ساتھ مشروط کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے اور سرکاری افسران کی اے سی آر میں عوامی شکایات کے ازالے پر کارکردگی کا درجہ اور نمبر دینے کی تجویز دی گئی ہے۔

بیان کے مطابق وزیراعظم کی ہدایات پر اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کو طریقہ کار وضع کرنے کا مراسلہ جاری کر دیا گیا ہے۔ مراسلہ میں کہا گیا ہے کہ عوام کی شکایات کو حل کرنا کسی بھی سرکاری افسر کی اولین ذمہ داری ہونی چاہیے۔

شکایات کا فوری حل اور عوام کا اطمینان سرکاری افسر کی کارکردگی جانچنے کا بہترین پیمانہ ہے۔مراسلے میں ہدایت کی گئی کہ سرکاری افسران کی اے سی آر میں عوامی شکایات کے حل سے متعلق کارکردگی کو شامل کرنے کا طریقہ کار بنایا جائے.