پارلیمنٹ کوئی بھی قانون قرآن و سنت کے منافی نہیں بنائے گی، سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر

پارلیمنٹ کوئی بھی قانون قرآن و سنت کے منافی نہیں بنائے گی، سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر

اسلام آباد :قومی اسمبلی کے سپیکراسد قیصر نے کہا ہے کہ پارلیمنٹ کوئی بھی قانون قرآن و سنت کے منافی نہیں بنائے گی۔ جمعہ کو قومی اسمبلی میں مولانا عبدالاکبر چترالی کے نکتہ اعتراض پر سپیکر قومی اسمبلی نے کہا کہ پیر کو قانونی ماہرین کی میٹنگ بلائی گئی ہے جو قانون سازی کے حوالے سے اپنی رائے دے گی ۔

انہوں نے کہا کہ کوئی بھی قانون قرآن و سنت کے منافی نہیں بنائیں گے۔ اس بارے میں وزیراعظم عمران خان نے بھی واضح ہدایات جاری کی ہیں۔ قبل ازیں عبدالاکبر چترالی نے نکتہ اعتراض پر کہا کہ اسلام آباد میں بزرگ شہریوں کے حقوق کے تحفظ کی طرز پر انہوں نے بھی ایک بل ایوان میں پیش کیا جو سینٹ سے منظور ہو کر آیا۔

اس پر علی محمد خان نے تجویز دی تھی کہ اگر بل میں اچھی چیزیں ہوں گی تو اسے شامل کرلیں گے۔ وہ بل بھی قائمہ کمیٹی برائے انسانی حقوق کو بھیجا جائے۔ انہوں نے کہا کہ ان کا بل شیریں مزاری کے بل کے ساتھ نتھی کیا جائے