اساتذہ کیلئے ہونیوالے ٹیسٹ کی CCTV ریکارڈنگ ہو گی: سعید غنی

اساتذہ کیلئے ہونیوالے ٹیسٹ کی CCTV ریکارڈنگ ہو گی: سعید غنی

سندھ کے وزیرِ تعلیم و محنت سعید غنی کا کہنا ہے کہ اساتذہ کی اسامیوں پر ہونے والے ٹیسٹ کی تمام سینٹرز میں مکمل سی سی ٹی وی ریکارڈنگ ہو گی۔کراچی میں سندھ کے وزیرِ تعلیم و محنت سعید غنی کی زیرِ صدارت محکمہ تعلیم کا اہم اجلاس ہوا جس میں سیکریٹری تعلیم احمد بخش ناریجو اور وی سی سکھر آئی بی اے سید میر محمد شاہ شریک ہوئے۔اجلاس میں ٹیسٹ کے طریقہ کار، سینٹرز، امیدواروں کی بائیو میٹرک حاضری اور صاف و شفاف فوری نتائج سمیت دیگر امور پر تفصیلی بات چیت کی گئی۔وزیرِ تعلیم کو اجلاس میں سندھ میں پی ایس ٹی اور جے ایس ٹی کی 46 ہزار 500 سے زائد اسامیوں کے لیے ملی 5 لاکھ درخواستوں اور ان کے ٹیسٹ سے متعلق بریفنگ بھی دی گئی۔بریفنگ میں بتایا گیا کہ کراچی، حیدر آباد، سکھر، شہید بینظیر آباد، میر پور خاص اور لاڑکانہ ڈویژنز میں یہ ٹیسٹ لیئے جائیں گے۔اس موقع پر سندھ کے وزیرِ تعلیم و محنت سعید غنی نے ہدایت کی کہ ممکن بنایا جائے کہ تمام امیدواروں کو مکمل طور پر کھلی فضا میں ٹیسٹ دینے کا موقع میسر آسکے۔