بنگلادیش کی فیکٹری میں خوفناک آتشزدگی، 52 مزدور ہلاک

بنگلادیش کی فیکٹری میں خوفناک آتشزدگی، 52 مزدور ہلاک

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق بنگلادیش کے دارالحکومت میں واقع فوڈ پروسسینگ فیکٹری میں آتشزدگی کے باعث 100 سے زائد مزدور اندر پھنس گئے اور کئی مزدورں نے تیسری منزل سے چھلانگیں لگادیں۔آتشزدگی کی وجہ سے 52 مزدور بری طرح جھلسنے اور دم گھٹنے کے باعث ہلاک ہوگئے جب کہ کچھ ہلاکتیں تیسری منزل سے چھلانگ لگانے سے ہوئیں۔اسپتال انتظامیہ کا کہنا ہے کہ 30 سے زائد مزدورں کو شدید زخمی حالت میں اسپتال لایا گیا ہے جن میں 9 کی حالت تشویشناک ہونے کے باعث ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔تاحال فیکٹری میں آگ لگنے کی وجہ کا تعین نہیں کیا جا سکا ہے تاہم آتشزدگی کی تحقیقات کے لیے صوبائی حکومت نے انکوائری کمیٹی تشکیل دیدی گئی ہے۔ہلاکتوں میں اضافے کی وجہ فیکٹری میں حفاظتی اقدامات کا نہ ہونا تھا۔ بنگلا دیش کی صنعتوں میں حفاظتی تدابیر اختیار کرنے کا رجحان انتہائی کم ہے جس کے باعث اس قسم کے واقعات عام ہیں