سی این ایس گالف چیمپئن شپ: افسر علی نے ہول ان ون کا اعزاز حاصل کیا

سی این ایس گالف چیمپئن شپ: افسر علی نے ہول ان ون کا اعزاز حاصل کیا

کراچی میں جاری چیف آف نیول اسٹاف (سی این ایس) گالف چیمپئن شپ کے دوسرے روز افسر علی نے ہول ان ون کرنے کا اعزاز حاصل کیا، وحید بلوچ کی دوسرے روز بھی برتری قائم ہے .پی این ایس کارساز گالف کلب میں جاری چیف اآف نیول اسٹاف گالف چیمپئن شپ کے دوسرے روز پروفیشنل گالفر افسر علی نے ہول ان ون کا کارنامہ انجام دے دیا۔

افسر علی نے ہول ان ون کا کارنامہ ہول نمبر 3 پر انجام دیا، ہول ان ون کیلئے قیمتی گاڑی انعام میں رکھی گئی ہے، دوسری جانب چیمپئن شپ کے دوسرے روز بھی وحید بلوچ لیڈ کر رہے ہیں ۔

کراچی گالف کلب کے وحید بلوچ نے پہلا راؤنڈ 6 انڈر پار 66 کے اسکور پر اختتام کیا تھا، دفاعی چیمپئن مطلوب احمد اور نامور گالفر شبیر اقبال تین اسٹروک کے فرق سے پیچھے ہیں ، جونئیر پرو میں محمد ثاقب، سینئر پرو محمد اکرم، اور امیچرز میں عمر شیخو خان لیڈ کر رہے ہیں ۔

واضح رہے کہ ایونٹ میں 8 کیٹیگریز میں مقابلے ہورہے ہیں اور 85 لاکھ کی انعامی رقم تقسیم کی جائے گی۔