کورونا وائرس کے پھیلاﺅ کے حوالے سے تما م غلط فہمیوں کا ادراک وقت کی ضرورت ہے : اعجاز عالم آگسٹین

وزارت انسانی حقوق اور یوتھ ڈیویلپمنٹ فاﺅنڈیشن کے باہمی اشتراک سے رابطہ مہم کا آغاز مہم میں معروف مذہبی و سیاسی اورسماجی رہنماﺅں کے پیغامات شامل ہیں

کورونا وائرس کے پھیلاﺅ کے حوالے سے تما م غلط فہمیوں کا ادراک وقت کی ضرورت ہے : اعجاز عالم آگسٹین

لاہور :  پنجاب کی وزارت انسانی حقوق و اقلیتی امور (ایم ایچ آر ایم اے) نے ایک فلاحی ادارے یوتھ ڈویلپمنٹ فاو نڈیشن (وائی ڈی ایف) کے باہمی اشتراک سے رابطہ مہم کا باقاعدہ آغاز کردیا ہے جو کہ پہلے بھی پنجاب بھر میں امن قائم کرنے کے حوالے سے شاندار خدمات سرانجام دے رہی ہے۔مہم جو کہ امن، ہم آہنگی اور رواداری سے متعلق مختلف شعبہ ہائے زندگی اور عقائد سے منسلک مذہبی و سماجی رہنماﺅں کے پیغامات پر مشتمل ہے ۔اس مہم کو شروع کرنے کا مقصد درحقیقت نفرت کی اس آگ کو بجھانا ہے جسکو بعض شرپسند عناصر نے مذہب کارڈ کھیلتے ہوئے پاکستان بھر میں کورونا وائرس کا ذمہ دار ایران سے واپس آنیوالے زائرین اور تبلیغی جماعت کے ممبران کو ٹھہرانے کی کوشش کی ہے ۔

مہم کے حوالے سے صوبائی وزیر انسانی حقوق واقلیتی امور اعجاز عالم آگسٹین کا کہنا ہے کہ ملک پاکستان ان آزمائشی لمحات میں اس طرح کی تفریق پھیلانے اور نفرت انگیز کارروائیوں کا ہرگز متحمل نہیں ہوسکتا جبکہ ایسے ماحول میں محبت،رواداری اور امن کے درس کو بڑھانے کےلئے اسطرح کی مہم کا چلایا جانا بلا شبہ وقت کا عین تقاضہ ہے ۔انہوں نے کہاکہ امن کے اس سفر میں مذہبی و سیاسی اور سماجی رہنماﺅں کے مثبت پیغامات مختلف فرقوں اور مسالک سے تعلق رکھنے والے افراد کےلئے موثر ثابت ہو سکےںگے جبکہ COVID19 کے پھیلاو سے متعلق غلط فہمیاں دور کرنے میں بھی مدد گار ثابت ہو سکے گا۔

تفصیل کے مطابق تمام رہنماﺅں کے پیغامات کو آڈیو اور ویڈیو کے توسط سے پبلک سروسز میسجز کے تحت صوبہ بھر میں نشر کیا جائےگا جبکہ بالخصوص لاہور بھر میں بینرز، بل بورڈز اور اسٹریمیر لگائے جا چکے ہیں تاہم مہم کو ملتان اور بہاولپور میں بھی مکمل زور و شور سے چلایا جائےگا۔ جن رہنما¶ں کے پیغامات اکٹھے کیے گئے ہیں ان میں راغب نعیمی، علامہ محمد اکبر حسین، مولانا عبد الکبیر آزاد، علامہ طاہر اشرفی، بشپ سبیچیئن فرانسس شاہ اور دیگر اہم شخصیات شامل ہیں۔ یوتھ ڈویلپمنٹ فاو نڈیشن کے صدر شاہد رحمت کا کہنا ہے کہ یہ پیغامات سوشل میڈیا پلیٹ فارم، ایم ایچ آر ایم اے کے آفیشل پیج، مقامی کیبل چینلز، علاقائی اور قومی ٹی وی چینلز، ایف ایم ریڈیو اور اخبارات کے ذریعے بھی پھیلائے جائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ ادبی شخصیت علی اکبر ناطق اسکرپٹ لکھنے اور مشمولات بنانے میں مصروف عمل ہیں جبکہ وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار اور محکمہ انسانی حقوق واقلیتی امورکے پیغامات بھی اس مہم کا حصہ ہوں گے۔ انہوں نے کہا وقت کا تقاضہ ہے کہ تمام اسٹیک ہولڈرز ملکر کورونا وائرس جیسے وبائی امراض کے خاتمہ کےلئے حکومت کا بازو بننے کے ساتھ بدنامی اور الزام تراشی کی سازشوں کے خاتمے کےلئے بھی اپنی خدمات فراہم کریں تاکہ مشترکہ کاوشوں سے نفرت کی چنگاریوں کو مزید پھیلنے سے روکا جا سکے ۔