’سنا مکی‘ کورونا کیلئے مفید

طبی ماہرین کے مطابق سنا مکی ایک عام جڑی بوٹی ہے جسے پیٹ اور آنتوں کی بیماریوں کے لیے تو استعمال کیا جا سکتا ہے

’سنا مکی‘ کورونا کیلئے مفید

آج کل سوشل میڈیا خصوصاً سماجی رابطے کے لیے سب سے زیادہ استعمال کی جانے والی ایپلیکیشن واٹس ایپ پر یہ خبر بڑی تیزی سے گردش کر رہی ہے کہ جڑی بوٹی سنا مکی میں کورونا کا علاج موجود ہے۔طبی ماہرین کے مطابق سنا مکی ایک عام جڑی بوٹی ہے جسے پیٹ اور آنتوں کی بیماریوں کے لیے تو استعمال کیا جا سکتا ہے مگر یہ بات ابھی ثابت نہیں ہوئی ہے کہ اس کا استعمال جان لیوا پھیپھڑوں کےانفیکشن، عالمی وبا کورونا وائرس میں مفید ہے۔

امریکی یونیورسٹی آف میری لینڈ اپر چیساپیک ہیلتھ میں بطور چیف آف انفیکشس ڈزیز فرائض انجام دینے والے ڈاکٹر فہیم یونس کی جانب سے مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک بیان میں بتایا گیا ہے کہ کورونا وائرس سے بچاؤ یا اس کے علاج میں سنا مکی کے مفید ہونے کے کوئی واضح ثبوت نہیں ملتے مگر اس کے کثرت سے استعمال کے کئی نقصانات ضرور سامنے آئے ہیں ۔