پاکستانی اور چینی عوام کے دل ایک ساتھ دھڑکتے ہیں:  جہانزیب خان کھچی

مسافراور ٹرانسپورٹ کا عملہ حکومتی ایس او پیز پر عملدرآمد یقینی بنائے: صوبائی  وزیر ٹرانسپورٹ

پاکستانی اور چینی عوام کے دل ایک ساتھ دھڑکتے ہیں:  جہانزیب خان کھچی

لاہور: صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ جہانزیب خان کھچی سے چین کی یوٹونگ بس کمپنی کے جنرل منیجرمارکیٹنگ مڈل ایسٹ ڈویژن روبن شین نے ملاقات کی۔ جس میں برادر ملک چین کی یوٹونگ بس کمپنی کی جانب سے ٹرانسپورٹ سیکٹر کیلئے پچاس ہزار سرجیکل فیس ماسک کا تحفہ پیش کیا جن میں این 95 ماسک بھی شامل ہیں۔ روبن شین کی قیادت میں پانچ رکنی وفد نے ٹرانسپورٹ ہاؤس کا دورہ کیا اور فیس ماسک وزیر ٹرانسپورٹ جہانزیب کھچی کو پیش کئے۔

صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ جہانزیب خان کھچی نے چینی کمپنی کے ٹرانسپورٹ سیکٹر کیلئیسرجیکل ماسک کے تحفہ پر اظہار تشکر کرتے ہوئے کہا کہ فیس ماسک کا تحفہ ٹرانسپورٹ سیکٹر کے کورونا وائرس کے خلاف اقدامات کو تقویت دے گا۔انہوں نے کہا کہ برادرملک چین نے ہر مشکل وقت میں پاکستان کا ساتھ دیا ہے۔ پنجاب حکومت چینی بھائیوں کے اس تعاون کو تحسین کی نظر سے دیکھتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ چین کے ٹڈی دل اور کورونا وائرس سے نمٹنے کیلئے اقدامات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔ چین ایسا مخلص دوست ہے جو ہر آڑھے وقت میں ساتھ کھڑا رہا ہے۔جہانزیب کھچی نے کہا کہ پاک چین دوستی لازوال ہے، ہرآزمائش پر پوری اتری۔ پاکستانی اور چینی عوام کے دل ایک ساتھ دھڑکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مسافراور ٹرانسپورٹ کا عملہ حکومتی ایس او پیز پر عملدرآمد یقینی بنائے۔ چینی وفد نے پنجاب حکومت کی عالمی وباء سے نمٹنے کی کاوشوں کو سراہا۔ سیکرٹری ٹرانسپورٹ اسد الرحمن گیلانی اور محکمہ ٹرانسپورٹ کے اعلی افسران بھی اس موقع پر موجود تھے۔ چینی وفد میں سینئر مارکیٹنگ منیجر سٹون ہی، کنٹری منیجر پاول ژانگ، سیلزمنیجر علی ملک بھی شامل تھے۔