صوبہ پنجاب میں کرونا وبا کے باعث انتہائی غیر معمولی حالات کا سامنا ہے, صو با ئی وزیر اوقاف پنجاب پیر سعید الحسن شا ہ

صوبہ پنجاب میں کرونا وبا کے باعث انتہائی غیر معمولی حالات کا سامنا ہے موجودہ صورتحال کے پیش نظر آئندہ مالی سال کے بجٹ میں ترجیحات کو فوکس کیا جائے گ

 صوبہ پنجاب میں کرونا وبا کے باعث انتہائی غیر معمولی حالات کا سامنا ہے, صو با ئی وزیر اوقاف پنجاب پیر سعید الحسن شا ہ

لاہور:صو با ئی وزیر اوقاف پنجاب پیر سعید الحسن شا ہ نے کہا ہے کہ صوبہ پنجاب میں کرونا وبا کے باعث انتہائی غیر معمولی حالات کا سامنا ہے۔موجودہ صورتحال کے پیش نظر آئندہ مالی سال کے بجٹ میں ترجیحات کو فوکس کیا جائے گا۔ مالی سال 2020-21کے بجٹ میں شعبہ صحت اورسماجی سیکٹر پر خصوصی توجہ دی جائے گی۔غیر ضروری اخراجات ہر سطح پر مزید کم کیے جائیں گے۔ انہوں نے کہاکہ سخت فنانشل ڈسپلن کی پالیسی پر کاربند رہتے ہوئے عام آدمی کی فلاح پر توجہ دیں گے۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے بجٹ میں عام آدمی کو ریلیف دینے کے لئے جامع پروگرام واضع کرنے کی ہدایت کی ہے تا کہ مشکل حالات کے باوجود کمزور طبقوں پربوجھ نہ ڈالا جا سکے۔ اس سلسلہ میں عام آدمی کو سہولتیں فراہم کرنے کے حوالے سے ٹھوس اقدامات کئے جائیں گے- انہوں نے کہا کہ آئندہ مالی سال2020-21 کا بجٹ اور سالانہ ترقیاتی پروگرام حقیقت پسندانہ اعدادوشمارپر مبنی ہوگا۔ کرونا وباء کے پیش نظر معیشت دباؤ کا شکار ہے۔کمزور طبقے کورونا سے سب سے زیادہ متاثر ہوئے ہیں۔

موجودہ غیر معمولی حالات میں معیشت کو مضبوط بنانے کیلئے غیر معمولی اقدامات کرنا ہوں گے۔انہوں نے کہا کہ حکومت نے کورونا وباء کے تناظر میں ترقیاتی،بزنس و سرمایہ کاری کو فروغ دینے کی حکمت عملی تیار کر لی ہے۔ کورونا وباء کے باعث نئی ترجیحات کاتعین کرنا وقت کا تقاضا ہے۔صوبے میں ترقیاتی منصوبوں،بزنس کے فروغ اورسرمایہ کاری بڑھانے کیلئے نئی سوچ کے ساتھ نئے اقدامات کیے جائیں گے۔انہوں نے کہاکہ نئی حکمت عملی پر کام کرتے ہوئے عوامی فلاح کے منصوبوں کو آگے بڑھانا وقت کا اہم تقاضا ہے۔ سماجی تحفظ کیلئے بھی پوری توجہ اور انفرادیت کیساتھ آگے بڑھنا ہوگا۔ حالات کے مطابق ترجیحات بھی تبدیل ہوتی ہیں۔

انہوں نے کہاکہ آئندہ مالی سال پنجاب کے ہر شہر کی ترقی کو فوکس کیا جائے گا۔ ترقی کی یکساں پالیسی پاکستان تحر یک انصاف کی حکومت کی اولین ترجیح ہے۔انہوں نے کوروناکے حوالے سے جاری کردہ حکومتی ہدایات پر من وعن عملدرآمد یقینی بنانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت نے شہریوں کی زندگیوں کے تحفظ کیلئے ایس او پیزجاری کئے ہیں۔ ایس او پیز پر عمل کرنا شہریوں کی ذمہ داری ہے۔ انہوں نے کہا کہ انتظامی اقدامات کے ذریعے ایس او پیز پر عملدرآمد یقینی بنایا جائے گا۔

کسی کو خلاف ورزی کی اجازت نہیں دی جائیگی۔ایس او پیز کی خلاف ورزی پر قانون کے مطابق کارروائی ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ کورونا کے چیلنج سے نمٹنے کیلئے عوام کا تعاون بہت ضروری ہے اور ہم سب نے ذمہ دار شہری ہونے کا ثبوت دینا ہے۔احتیاط کا دامن تھام کر کورونا کے ساتھ جینا سیکھنا ہوگا۔احتیاطی تدابیر سے ہی شہری خود اور اپنے پیاروں کی زندگیاں محفوظ بنا سکتے ہیں۔سماجی طور طریقوں میں تبدیلی لاکر کورونا سے محفوظ رہا جا سکتاہے۔