وزیر اعلیٰ پنجاب کے پولیٹیکل اسسٹنٹ مذہبی امورسید رفاقت علی گیلانی کا آگا ہی پروگرام براے ٹڈی دل خاتمہ سیمینار سے خطاب

 ضلعی انتظامیہ کی سربراہی میں ٹڈی دل کی رپورٹنگ، سرویلنس،سپرے کرنے،ٹڈی دل کی آمد کی اطلاع بارے یونین کونسل کی سطح پر ٹیمیں تشکیل

 وزیر اعلیٰ پنجاب کے پولیٹیکل اسسٹنٹ مذہبی امورسید رفاقت علی گیلانی کا آگا ہی پروگرام براے ٹڈی دل خاتمہ سیمینار سے خطاب

 لاہور : وزیر اعلیٰ پنجاب کے پولیٹیکل اسسٹنٹ برائے اوقاف و مذہبی امور سید رفاقت علی گیلانی نے محکمہ زراعت کے زیر اہتمام آگہی پروگرام براے ٹڈی دل سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہی کہا ہے کہ آگہی پروگرام براے ٹڈی دل کا بنیادی مقصد ٹڈی دَل ضرر رساں کیڑے سے فصلات کو بچانے کے لیے پیشگی حفاظتی تدابیراختیار کرنے اور حملے کی صورت میں فوری بچاؤ ایسے اقدامات سے کاشتکاروں کو آگہی دینا ہے تاکہ ممکنہ حملے کی صورت میں مشترکہ کوششوں سے نقصان کو کم سے کم کیاجاسکے۔

انہوں نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ کی سربراہی میں ٹڈی دل کی رپورٹنگ، سرویلنس،سپرے کرنے،ٹڈی دل کی آمد کی اطلاع دینے بارے یونین کونسل،دیہات،تحصیل،ضلع سطح اور متعلقہ محکموں کے ذریعے مشترکہ ٹیم بنائی گئی ہے جو ٹڈی دل کے ممکنہ خطرات سے نمٹنے کے لیے ہمہ وقت چوکس ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ٹڈی دل کے خاتمے کے لیے تحصیل لیہ میں فون نمبر0606920016اور 0606920301تحصیل چوبارہ 0606440131اور تحصیل کروڑ لعل عیسن میں 0606810962  فعال ہیں۔

سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے زرعی ماہرین غلام یاسین واندر،راشد علی،اعجاز احمدقیصرانی،محمداشرف بھٹی،عاشق حسین،یائستہ یاسمین نے ٹڈی دَل کے حملے سے بچاؤ کے لیے پیشگی انتظامات،حملے کی صورت میں سپرے کرنے،بچی ہوئی فصل سے جانوروں کو محفوظ رکھنے،ٹڈی دل کیڑئے کی پہچان،نقصان کی نوعیت،کیڑے کے انڈوں کی پہچان و تلفی اور متعلقہ زہروں کے بارے میں تفصیلی طوپر آگہی دی۔ سیمینار میں آگہی پمفلٹ آویزاں کیے گئے۔سیمینار میں کسان نمائندوں،نمبرداراور کاشتکار،متعلقہ محکموں کے افسران واہلکاروں نے شرکت کی۔