اسسٹنٹ کمشنر ماڈل ٹاؤن ذیشان نصر اللہ رانجھا کی پاک عرب سوسائٹی ,اسسٹنٹ کمشنر کینٹ مرضیہ سلیم کی ڈی ایچ اے فیز 06 میں پرائس چیکنگ

مجموعی طور پر 55 ہزار روپے کا جرمانہ عائد کیا گیا , کارروائی  ڈپٹی کمشنر لاہور دانش افضال کی ہدایت پر  کی گئی

اسسٹنٹ کمشنر ماڈل ٹاؤن ذیشان نصر اللہ رانجھا کی پاک عرب سوسائٹی ,اسسٹنٹ کمشنر کینٹ مرضیہ سلیم کی ڈی ایچ اے فیز 06 میں پرائس چیکنگ

لاہور (دانش خان) اسسٹنٹ کمشنر ماڈل ٹاؤن ذیشان نصر اللہ رانجھا کی پاک عرب سوسائٹی میں چیکنگ، 14 مقامات کو چیک کیا گیا , اے سی ماڈل ٹاؤن نے فریش لی سٹور اور کے ایس مارٹ کو 20 ہزار روپے کے جرمانے عائد کئے گئے . مجموعی طور پر 55 ہزار روپے کا جرمانہ عائد کیا گیا. جرمانہ اوورچارجنگ اور ریٹ لسٹ آویزاں نہ کرنے پر کیا گیا .  اسسٹنٹ کمشنر کینٹ مرضیہ سلیم کی ڈی ایچ اے فیز 06 میں پرائس چیکنگ، جلال سنز اور الفتح سٹور کی چیکنگ کی گئی. جلال سنز کو 25 ہزار جبکہ الفتح کو 10 ہزار روپے کا جرمانہ عائد کیا گیا . کارروائی  ڈپٹی کمشنر لاہور دانش افضال کی ہدایت پر  کی گئی.