ملک میں کورونا ویکسینیشن کی تعداد ایک کروڑ سے تجاوز کر جائے گی، ڈاکٹر نوشین حامد

ملک میں کورونا ویکسینیشن کی تعداد ایک کروڑ سے تجاوز کر جائے گی، ڈاکٹر نوشین حامد

اسلام آباد :‏پارلیمانی سیکرٹری برائے قومی صحت ڈاکٹر نوشین حامد نے کہا ہے کہ ملک میں اب تک ہونے والی کورونا ویکسینیشن کی تعداد ایک کروڑ سے تجاوز کر جائے گی۔یہ بات انھوں نے بدھ کو اپنے ٹویٹ میں کہی۔ ڈاکٹر نوشین حامد نے عوام سے کہا کہ وہ ویکسین لگوائیں کیونکہ کورونا سے بچائو بروقت ویکسین اور احتیاط ہے.