فلم کے ایک سین کی شوٹنگ کیلئے دو دن تک نہیں نہائی تھی

فلم کے ایک سین کی شوٹنگ کیلئے دو دن تک نہیں نہائی تھی

بھارتی میڈیا کو دیے گئے انٹرویو میں پرینیتی نے بتایا فلم کا یہ سین پہاڑ پر بنی جھونپڑی میں شوٹ کیا گیا تھا جہاں ایک رات گندگی میں سوئی تھی اور دوسرے دن بغیر نہائے انہیں سیٹ پر آنا پڑا۔

پرینیتی نے بتایا کہ ہم نے مستقل دو تین دن تک جھونپڑی میں ہی شوٹنگ کی اور بطور اداکارہ میں نہیں جانتی کہ لوگ اس معلومات کو کس طرح لیں گے لیکن یہ سچ ہے کہ میں نے شوٹنگ کے اس تسلسل کی وجہ سے 2 دن تک شاور نہیں لیا تھا۔اداکارہ کا کہنا تھا کہ مٹی کے باعث میرے بال سفید ہوگئے تھے  اور  ہم صفائی بھی نہیں کرسکتے تھے اسی مٹی میں سوئی اور دوسرے دن شوٹنگ کے لیے پہنچ گئی، پہاڑ پر بنی جس جھونپڑی میں یہ سین شوٹ کیے گئے وہ اتنی گندی تھی جب ہم شوٹ کے بعد گھر گئے تو ہم مٹی میں اٹے ہوئے  تھے۔خیال رہے کہ فلم ’سندیپ اور پنکی فرار‘ کے ہدایت کار دیباکر بینر جی ہیں جب کہ فلم میں اداکار ہ کے ہمراہ بالی وڈ اسٹار ارجن کپور نے بھی اداکاری کے جوہر دکھائے ہیں، فلم کی کہا نی ایسے دو لوگوں کے گرد گھومتی ہے جو اچانک مل جاتے ہیں۔