متحدہ عرب امارات میں دوران پرواز بچےکی پیدائش

  پرواز ای کے 783 کو دبئی انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر واپس اتار لیا گیا جبکہ مسافروں کو دوسرے طیارے کے ذریعے نائیجیریا بھیج دیا گیا ہے

متحدہ عرب امارات میں دوران پرواز بچےکی پیدائش

متحدہ عرب امارات سے نائیجریا جانے والی پرواز میں خاتون مسافر نے ایک بچے کو جنم دیا۔ متحدہ عرب امارات سے نائیجیریا کے شہریوں کو ان کے وطن واپس بھیجنے کے لیے خصوصی پرواز کا انتظام کیا گیا تھا۔  پرواز ای کے 783 کو دبئی انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر واپس اتار لیا گیا جبکہ مسافروں کو دوسرے طیارے کے ذریعے نائیجیریا بھیج دیا گیا ہے۔ اماراتی ایئرلائن انتظامیہ نے بتایا کہ طیارے میں خاتون مسافر نے ایک بچے کو جنم دیا، ماں اور بچے کو ایئرپورٹ پر طبی امداد بھی دی گئی۔ انتظامیہ نے بتایا کہ ماں اور بچہ دونوں کی حالت خطرے سے باہر ہے جبکہ دیگر مسافروں کو 4 گھنٹے کی تاخیر سے دوسری پرواز کے ذریعے روانہ کردیا گیا ہے۔